30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
النفاق، ذوالشیبۃ فی الاسلام، وذوالعلم وامام مقسط[1]۔ رواہ الطبرانی فی الکبیرعن ابی امامۃ الباھلی رضی اﷲ تعالٰی عنہ بسند حسنہ الترمذی لمتن غیرہ ورواہ ابوالشیخ فی کتاب التوبیخ عن جابر رضی اﷲ تعالٰی عنہ وعندہ زیادۃ لفظ بین النفاق۔ |
ایك وہ جسے اسلام میں بڑھاپا آیا اور عالم دین اور بادشاہ اسلام عادل(اسے طبرانی نے المعجم الکبیر میں حضرت ابوامامہ الباہلی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اپنی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جسے ترمذی نے دوسرے متن کے ساتھ حسن کہا، ابولشیخ نے کتاب التوبیخ میں اسے حضرت جابر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے اس میں"بین النفاق"کااضافہ ہے۔ت) |
مجمع الانہر میں ہے:
|
من قال لعالم عویلم علی وجہ الاستخفاف کفر[2] |
جو کسی عالم دین کو تحقیر کے طور پر"مولویا"کہے کافر ہوجائے۔ |
والعیاذباﷲ تعالٰی، یہ سوال اول کا جواب مجمل ہے اور یہیں سے تین سوال آئندہ کے جواب واضح ہوگئے وباﷲالتوفیق۔
(۲) موالات ہر کافر سے مطلقًا حرام ہے، اوپر واضح ہوچکا کہ رب عزوجل نے عام کفار کی نسبت یہ احکام فرمائے تو بزورِ زبان ان میں سے کسی کافر کااستثناماننااﷲ عزوجل پر افترائے بعید اور قرآن کریم کی تحریف شدید ہے بلکہ عالم الغیب عزجلالہ نے یہ حکم یہود ونصارٰی سے خاص ماننے والوں کے منہ میں اپنے قہر عظیم کا پتھر دے دیا، ایك آیت میں صراحۃً کتابیوں کے ساتھ باقی کفار کو جدا ذکر فرمایا کہ کتابی سب کو تعمیم حکم مفسر منور ہوجائے جاہلان ضلیل کی تاویل ذلیل راہ نہ پائے ۔ اﷲ تعالٰی فرماتا ہے:
|
" یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوا الَّذِیۡنَ اتَّخَذُوۡا دِیۡنَکُمْ ہُزُوًا وَّ لَعِبًا مِّنَ الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الْکِتٰبَ مِنۡ قَبْلِکُمْ وَالْکُفَّارَ اَوْلِیَآءَ ۚ وَاتَّقُوا اللہَ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤْمِنِیۡنَ ﴿۵۷﴾"[3]۔ |
اے ایمان والو! وہ جو تمہارے دین کو ہنسی کھیل ٹھہراتے ہیں جن کو تم سے پہلے کتاب دی گئی(یہودونصارٰی)اور باقی سب کافران میں کسی سے اتحاد ووداد نہ کرو اور اﷲ سے ڈرو اگر تم ایمان رکھتے ہو۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع