30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
رواہ مسلم والترمذی ونحوہ البخاری عن ابن عمر رضی اﷲتعالٰی عنھما۔ |
تکفیر اسی قائل پر پلٹ آئے گی یہ کافر ہوجائے گا۔(اسے مسلم، ترمذی اور اسی کی مثل بخاری نے حضرت ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ت) |
درمختار میں ہے:
|
عزر الشاتم بیاکافر وھل یکفران اعتقد المسلم کافر انعم والالابہ یفتی[1]۔ |
کسی مسلمان کو"اے کافر"کہنے والے شخص پر تعزیر نافذ کی جائے گی، کیا اگرکوئی شخص مسلمان کو کافر سمجھتا ہے تو کافر ہوگا؟ہاں وہ کافر ہے، اور اگر کافر نہیں سمجھتا تو پھر کافر نہیں۔ اسی پر فتوٰی ہے۔(ت) |
شرح وہانیہ، ذخیرہ،نہر الفائق وردالمحتارمیں ہے:
|
لانہ لما اعتقدالمسلم کافرافقد اعتقد دین الاسلام کفرا۔[2] |
کیونکہ جب مسلمان کو کافرمانا تو ا س نے دین اسلام کو کفر جانا۔ (ت) |
اس کی تفصیل جلیل وتحقیق جمیل ہماری کتابوں الکوکبۃ الشہابیۃ اور النہی الاکید وغیرہما میں ہے مگر یہاں تو خود خلافت کمیٹی کے لیڈروں مفتیوں کے فتوے نے روشن کردیا کہ یہ تکفیر صرف اس سنی عالم کی نہیں بلکہ تمام ائمہ اہل سنت اور جملہ صحابہ کرام اور خودارشاد اقدس حضور سید الانام علیہ وعلیہم الصلوٰۃ والسلام کی ہے، اب کون مسلمان ہے کہ اس تکفیری فتوے اور اس کی ناپاك تصدیق کو کلماتِ کفر نہ کہے گا۔ فقہاء کرام ائمہ وصحابہ درکنار خود حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے کلام پاك پر کفر کاحکم لگانے والوں کوکافر نہ کہیں گے تو اور کسے کافر کہیں گے، اب ان سے پوچھئے کہ یہ کتنے کروڑ کفر اخبث واشد ہوئے خصوصًا وہ کفر اخیر سب سے خبیث تر سب سے لعین،" وَذٰلِکَ جَزٰٓؤُا الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۚ۲۹﴾"[3]( اور ظالموں کی یہی جزا ہے۔ت) سنی عالم کواس کی پروا نہ کرنی چاہئے، ہر قوم کی ایك اصطلاح ہوتی ہے، ان لوگوں کی اصطلاح جدید میں ملت ملتِ گاندھی ہے اور سنت سنتِ گاندھی، اس کی روش سے جداچلنے والوں کو اہل سنت وجماعت سے خارج اور اس کی ملتِ مخترعہ کے مخالفوں کو کافر مرتد کہتے ہیں، جس طرح فرعون ملعون نے معاذ اﷲ حضرت کلیم اﷲ علیہ الصلوٰۃ والسلام کی تکفیر کی تھی کہ" وَ فَعَلْتَ فَعْلَتَکَ الَّتِیۡ فَعَلْتَ وَ اَنۡتَ مِنَ الْکٰفِرِیۡنَ ﴿۱۹﴾"[4] (تم نے کیا اپنا وہ کام جو تم نے کیا اور تم ناشکر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع