30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حالات دائرہ میں دونوں شرطیں موجود ہیں تو یہ باجماعِ ائمہ حنفیہ کفر ہیں۔۸ کفار ومشرکین کی ایسی تعظیمیں کفر ہیں، ۹ان کی جے پکارنا، ۱۰ان کے مرنے یا جیل جانے پر ہڑتال اور اس پر وہ اصرار، اور جو مسلمان نہ مانے اس پر وہ ظلم وہ اضطراب، کمال تعظیم کفار اور باعث دخول نار وغضبِ جبار، وحسب تصریحاتِ ائمہ موجب کفر واکفار، فتاوٰی ظہیریہ واشباہ والنظائر وتنویرالابصار ودرمختارمیں ہے:
|
لوسلم علی الذمی تبجیلا یکفرلان تبجیل الکافر کفر۔[1] |
اگر کسی نے ذمی کو احترامًا سلام کہہ دیا تو یہ کفر ہے کیونکہ کافر کی تعظیم کفر ہوتی ہے۔(ت) |
فتاوی امام ظہیرالدین ومختصر علامہ زین مصری وشرح تنویر مدقق علائی میں ہے:
|
لوقال لمجوسی یااستاذ تبجیلا کفر[2]۔ |
اگر کسی نے مجوسی کو تعظیمًا"یااستاد"کہا تو اس سے وہ کافر ہوجائے گا۔(ت) |
رب عزوجل فرماتاہے :
|
" وَ لِلہِ الْعِزَّۃُ وَ لِرَسُوۡلِہٖ وَ لِلْمُؤْمِنِیۡنَ وَ لٰکِنَّ الْمُنٰفِقِیۡنَ لَا یَعْلَمُوۡنَ ٪﴿۸﴾ " [3]۔ |
عزّت تو خاص اﷲ ورسول ومسلمین ہی کے لئے ہے مگر منافقوں کو خبر نہیں۔ |
رسو ل اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من وقرصاحب بدعۃ فقد اعان علی ھدم الاسلام [4] رواہ الطبرانی فی الکبیر عن عبداللہ بن بسر وابن عساکر وابن عدی عن ام المؤمنین الصدیقۃ وابو نعیم فی الحلیۃ والحسن بن سفیان فی مسندہ عن معاذ بن جبل والسجزی فی الابانۃ عن ابن عمر و کابن عدی عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنھم اجمعین والبیہقی |
جس نے کسی بدمذہب کی توقیر کی بیشك ا س نے دین اسلام کے ڈھادینے پر مدددی (اسے امام طبرانی نے المعجم الکبیر میں حضرت عبداﷲ بن بسر، ابن عساکر اور ابن عدی نے ام المومنین سیدہ صدیقہ سے، ابونعیم نے حلیہ میں اور حسن بن سفیان نے مسند میں حضرت معاذ بن جبل سے ، سجزی نے ابانۃ میں حضرت ابن عمر سے اور ابن عدی کی طرح_____ حضرت ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہم |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع