30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وقدیکون بالتغلب مع المبایعۃ وھو الواقع فی سلاطین الزمان نصرھم الرحمٰن[1]۔ |
یعنی تغلب کی امامت کبھی بیعت کے ساتھ بھی ہوتی ہے کہ ہے تو متغلب مگر لوگ اس کے ہاتھ پر بیعت کرتے ہیں، ہمارے زمانے کے سلاطین کا یہی واقعہ ہے، رحمٰن عزوجل ان کی مددفرمائے(ہم کہتے ہیں آمین) |
علامہ سید موصوف جن کی کتاب ممدوح آج تمام عالم میں مذہب حنفی کے اعلٰی درجہ معتمد سے ہے۔ سلطان عبدالمجید مرحوم کے والد سلطان محمود خاں مرحوم کے زمانے میں انہیں کے قلمرو ملك شام میں انہیں کی طرف سے شہر دمشق وتمام دیارشامیہ کے مفتی اجل تھے (رحمۃ تعالٰی علیہ) مفتی و مستفتی مذکورین کی ان شہادتوں کے بعد زیادہ تفصیل کی حاجت نہیں،
|
قال اﷲ تعالٰی" شَہِدُوۡا عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمْ "[2]۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا خود اپنی جانوں پر گواہی دیں گے(ت) |
خلافت کمیٹی کو اس بارے میں اگر پوچھنا ہوانہیں اپنے مفتی اعظم ولیڈر معظم سے پوچھے کمیٹی کہے :" لِمَ شَہِدۡتُّمْ عَلَیۡنَا ؕ "(تم نےہم پر کیوں گواہی دی۔ت) وہ کہیں:" اَنۡطَقَنَا اللہُ الَّذِیۡۤ اَنۡطَقَ کُلَّ شَیۡءٍ [3]"[4] (وہ کہیں گی ہمیں اﷲ نے بلوایا جس نے ہر چیز کو گویائی بخشی۔ت)
۴مشرکوں سے اتحاد ووداد قطعی حرام اور ان سے اخلاص دلی یقینًا کفر ہے۔
|
قال تعالٰی" تَرٰی کَثِیۡرًا مِّنْہُمْ یَتَوَلَّوْنَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا ؕ لَبِئْسَ مَا قَدَّمَتْ لَہُمْ اَنۡفُسُہُمْ اَنۡ سَخِطَ اللہُ عَلَیۡہِمْ وَفِی الْعَذَابِ ہُمْ خٰلِدُوۡنَ ﴿۸۰﴾ وَلَوْ کَانُوۡا یُؤْمِنُوۡنَ بِاللہِ والنَّبِیِّ وَمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡہِ مَا اتَّخَذُوۡہُمْ اَوْلِیَآءَ وَلٰکِنَّ کَثِیۡرًا مِّنْہُمْ فٰسِقُوۡنَ ﴿۸۱﴾"[5] |
تم ان میں بہت کو دیکھو گے کہ کافروں سے دوستی کرتے ہیں، بیشك کیا ہی بری ہے وہ چیز جو خود انہوں نے اپنے لئے آگے بھیجی کہ ان پر اﷲ کاغضب ہوااور انہیں ہمیشہ ہمیشہ عذاب ہوگا اوراگر انہیں اﷲاور نبی اور قرآن پر ایمان ہوتا توکافروں سے اتحاد، وداد، محبت، موالات نہ مناتے مگر ہے یہ کہ ان میں بہت سے فرمان الٰہی سے نکلے ہوئے ہیں(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع