30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وقال اﷲ تعالٰی" فَاتَّقُوا اللہَ مَا اسْتَطَعْتُمْ"۔[1] |
اور اﷲ تعالٰی نے فرمایا: تو اﷲ تعالٰی سے ڈر وجہاں تك ہوسکے۔(ت) |
شرع الٰہی عزّوجل منزّہ ہے اس سے کہ ناجائز وحرام یا ناممکن وغیر مقدور یا نامفید عبث کا حکم دے۔
|
قال اﷲ تعالٰی" اِنَّ اللہَ لَایَاۡمُرُ بِالْفَحْشَآءِ ؕ"[2]۔ وقال تعالٰی:" وَیَنْہٰی عَنِ الْفَحْشَآءِ وَالْمُنۡکَرِ"[3]۔ وقال تعالٰی" وَلَا نُکَلِّفُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَہَا"[4]۔ وقال تعالٰی" وَمَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَمَا بَیۡنَہُمَا لٰعِبِیۡنَ ﴿۳۸﴾"[5]۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا: بیشك اﷲ تعالٰی بے حیائی کا حکم نہیں دیتا(ت) اللہ تعالی نے فرمایا :اور وہ منع فرماتا ہے بے حیائی اور بری بات سے ۔(ت) اﷲ تعالٰی نے فرمایا: اور ہم کسی جان پر بوجھ نہیں رکھتے مگر اس کی طاقت بھر۔(ت) اﷲ تعالٰی نے فرمایا: اور ہم نے نہ بنائے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے کھیل کے طور پر ۔(ت) |
۳دربارہ خلافت جس عقیدہ اہل سنت کا عالم نے اشعار کیا خود خلافت کمیٹی کے مفتی اعظم مولوی ریاست علی خاں صاحب شاہجہان پوری اور اس کے لیڈر معظم وناظم انجمن علماء، صدر شعبہ تبلیغ عبدالماجد بدایونی نے ایك مطبوعہ فتوٰی میں(کہ شخصین مذکورین جس کے مفتی ومستفتی ہیں) اس کا صاف اقرار واظہار کیا جو عبارات ائمہ وعلماء اس فتوٰی نے سندًا پیش کیں، وضوحِ حق کو ان میں سے یہ دوہی بہت ہیں مقاصد وشرح مقاصد سے(کہ عقائد اہلسنت کی معتمد کتابیں ہیں) سند دکھائی کہ"لناقولہ علیہ السلام الائمۃ من قریش[6]، واجمعو علیہ فصار دلیلا قاطعا یفید الیقین باشتراط القرشیۃ"یعنی ہم اہلسنت کی دلیل حضور اقدس سیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا یہ ارشاد جلیل ہے کہ تمام خلفاء قریش سے ہیں اور صحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم نے اس پر اجماع کیا تودلیل قطعی ہوگئی جس سے یقین حاصل ہوا کہ خلافت کے لئے قرشی ہونا بیشك شرط ہے۔ علامہ سید محمد ابن عابدین شامی رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ کی ردالمحتار علی الدرالمختار سے سند پیش کی کہ فرماتے ہیں:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع