30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فدویانہ تمنائے حصولِ سعادت آستاں بوسی التماس ایں کہ بفضلہ تعالٰی فدوی بخیریت ہے، صحتوری مزاج اقدس مدام بدعائے سحری مطلوب۔
(۱) ذمی کفار کو ان کے مندر عبادت گاہ میں عبادت کرنے و نیز مراسم کفر کے کرنے کی سلطان اسلام اجازت دیتا ہے یانہیں؟ درصورت اجازت دینے کے شبہہ ہوتا ہے کہ احکامِ کفر پر رضاکفر ہے جیسا کہ اتمامِ حجت تامہ میں ۴۳سوال کے آخر میں ہے(تقسیم ملك کہ اتنا آپ کا اتنا ہندؤوں کا، ان دونوں صورتوں میں احکامِ کفر تمام یا بڑے حصہ میں آپ کی رضا سے جاری ہوں گے کہ آپ ہی اس اشتراك یا تقسیم پر راضی ہوئے، احکامِ کفر پر رضا کفریا کم از کم بددینی ہے یانہیں)
(۲)کیا یہ حدیث صحیح ہے: اخرجواالیھود والنصارٰی من جزیرۃ العرب۔
یہود ونصاری کو جزیرہ عرب سے نکال دو۔(ت)
اور کس زمانہ تك اس حدیث شریف پر عمل ہوتا رہا، اور کس بادشاہ کے وقت سے عدن وغیرہ میں نصارٰی کا قیام ہوا، حدیث شریف سے کیا مقصود ہے؟
(۳)کیاوہابیہ دیوبندیہ خذلھم اﷲ تعالٰی (اﷲ تعالٰی انہیں رسوافرمائے۔ت) بیت المقدس و مساجد کو مقاماتِ مقدسہ نہیں سمجھتے اگرچہ ترکوں کو مسلمان و نیز اور اماکن مقدسہ کو مقاماتِ مقدسہ نہ سمجھیں لیکن شاید مساجد کی وجہ سے ونیز اس حدیث شریف کی وجہ سے چاہتے ہوں کہ عراق عرب غیر مسلم کی ہستیوں سے پاك ہوجائے اور نصارٰی پریشان ہوکراسے چھوڑدیں۔
(۴)کیا ابن عبدالوہاب نجدی نے سنگِ اسود کوبھی نقصان پہنچایا تھا اور جگہ سے ہٹادیا تھا؟والسلام مع التکریم۔
الجواب:
حبیبی ومحبی ومحبوبی احبکم اﷲ تعالٰی السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ،
(۱) سلطانِ اسلام ہر گزکفار کو مراسمِ کفر کی اجازت نہیں دے سکتا، کیا اجازت کفر دے کر خود کافر ہوگا بلکہ نترکھم ومایدینون(انہیں ہم ان کے دین پر چھوڑدیں گے۔ت) یعنی جہاں جس بات کا ازالہ کا حکم نہیں وہاں تعرض نہ کرے گا نہ یہ کہ ان سے کہے گاکہ ہاں ایسا کرو۔ رسالہ علامہ شرنبلالی پھر ردالمحتار میں ہے:
|
لیس المراد انہ جائز، نامرھم بہ |
جائز سے یہ مراد نہیں کہ ہم اس کا امر |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع