30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دشمنانِ رب مجید ہیں،
|
" اتَّخَذُوۡا دِیۡنَہُمْ لَہۡوًا وَّ لَعِبًا"[1]،" بَدَّلُوۡا نِعْمَتَ اللہِ کُفْرًا"[2]" وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَیَّ مُنۡقَلَبٍ یَّنۡقَلِبُوۡنَ ﴿۲۲۷﴾٪ "[3]۔ |
جنہوں نے اپنے دین کو کھیل تماشا بنا لیا،اﷲ کی نعمت ناشکری سے بدل دی اور اب جانا چاہتے ہیں ظالم کہ کس کروٹ پر پلٹا کھائیں گے۔(ت) |
نفرت دینیہ،مکروہ تنزیہی واساءت،مکروہ تحریمی،وحرام صغیرہ و کبیرہ ومراتب بدعت وضلال وانواع کفر وارتداد سب سے حسبِ مرتبہ ہے جس کے درجات مستحب سے فرض اعظم بلکہ ضروریات دین تك ہوں گے لیکن جواخبث مراتب سے نفرت نہ کرے ادون سے ادعائے نفرت میں جھوٹا ہے،مکروہ تنزیہی سے اساءت بری ہے،اساءت سے مکروہِ تحریمی بدتر ہے،اس سے کبائر اپنے اپنے مرتبہ پر بدتر ہیں اور ان سے بدعت وضلال بدتر ہیں اور ان کے بھی مدارج مختلف ہیں اور ان سب سے کفر بدتر ہے اور اس میں بھی مراتب ہیں کفر اصلی سے ارتداد بدتر اور اس میں بھی ترتیب ہے،کفر اصلی کی ایك سخت قسم نصرانیت ہے اور اس سے بدتر مجوسیت،اس سے بدتربت پرستی،اس سے بدتر وہابیت،ان سب سے بدتر اورخبیث تر دیوبندیت،افعال کیسے ہی شنیع ہوں کسی کفر کی شناعت کو نہیں پہنچ سکتے مگر ہم دیکھتے ہیں کہ بدتر ازبدتر سے بدتر،کافروں بت پرستوں سے اتحاد و داد منایا جاتا ہے،کیسا وداد،کہاں کا اتحاد،بلکہ غلامی وانقیاد،اور ان سے بھی بدتر کفار وہابیہ کو اپنی مجلسوں کی صدائیں دی جاتی ہیں اور ان تمام بدتر از بدتر سے بدتر دیوبندیت کے سر مشیخیت ہند کی پگڑی باندھنے کی فکر کی جاتی ہے،جب مشرکین و مرتدین سے یہ کچھ اتحاد ہے تو کسی فعل ومعصیت سے نفرت کا ادعاء محض سفید جھوٹ ہے اگر تمہاری نفرت اﷲ کےلئے ہوتی تو افعال سے ایك درجہ ہی بت پرستوں سے لاکھ درجہ ہوتی اگربت پرستوں سے لاکھ درجہ ہوتی دیوبندیوں سے کروڑدرجہ ہوتی تو نفرت کے دعوے محض مکروفریب ہیں،
|
یُخٰدِعُوۡنَ اللہَ وَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ۚ وَمَا یَخْدَعُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡفُسَہُمۡ وَمَا یَشْعُرُوۡنَؕ﴿۹﴾ "[4] |
فریب دیا چاہتے ہیں ا ﷲ اور ایمان والوں کو اور حقیقت میں فریب نہیں دیتے مگر اپنی جانوں کو اور انہیں شعور نہیں۔ (ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع