30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب
ہر سلطنت اسلام نہ صرف سلطنت ہر جماعت اسلام نہ صرف جماعت ہر فرد اسلام کی خیر خواہی مسلمان پر فرض ہے،
|
قال رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم الدین النصح لکل مسلم[1]۔ |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:دین اسلام ہر مسلمان کی خیر خواہی کا نام ہے۔(ت) |
مگر ہر تکلیف بقدر استطاعت اور ہر فرض بقدرِ قدرت ہے نامقدور بات پر مسلمان کو ابھارنا جو نہ ہوسکے اور ضرر دے اور اسے فرض ٹھہرانا شریعت پر افترا اور مسلمانوں کی بدخواہی ہے۔
|
قال اﷲ تعالٰی" لَا یُکَلِّفُ اللہُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَہَاؕ"[2]۔وقال تعالٰی" فَاتَّقُوا اللہَ مَا اسْتَطَعْتُمْ "[3]۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا اﷲ کسی جان پر بوجھ نہیں ڈالتا مگر اس کی طاقت بھر۔اور اﷲ تعالٰی نے فرمایا:تو اﷲ سے ڈروجہاں تك ہوسکے۔(ت) |
پھر خیر خواہی اسلام حدودِ اسلام میں رہ کر ہے،مشرکین سے اتحاد وموالات اور ان کو راضی کرنے کو شعار اسلام کی بندش مشرك لیڈر کو اپنے دین کا ہادی ورہبر بنانا،مشرك لکچرار کو مسلمانوں کا واعظ ٹھہرانا،اسے مسجد میں لے جاکر جماعت مسلمین سے اونچا کھڑا کرکے لکچر دلوانا،اپنے ماتھوں پر مشرکوں سے قشقے لگوانا،مشرکوں کے مجمع میں مشرك لیڈروں کی جے پکارنا،مشرك لیڈروں کی ٹکٹکی اپنے کندھوں پر اٹھاکر مرگھٹ میں لے جانا،مساجد کو مشرك کا ماتم گاہ ٹھہرانا،اس کے ماتم کے لئے مساجد میں سربرہنہ ہونا،اس کے لئے نماز دعائے مغفرت کا اشتہار دینا،قرآن مجید اور رامائن کو ایك ڈولے میں رکھ کر دونوں کی پوجا کراتے ہوئے مندر میں لے جانا،مشرکوں نے قربانی گاؤ پر مسلمانوں کو بے دریغ ذبح کیا آگ سے پھونکا ان میں جو بعض گرفتار ہوئے اور ان پر ثبوت کامل پہنچ گیا،ان کے لئے رحم کی درخواست کرنا،ان کی رہائی کی ریزولیوشن پاس کرنا،صاف لکھ دینا کہ ہم نے قرآن و حدیث کی تمام عمر بت پرستی پر نثار کردی،صاف لکھ دینا کہ آج اگر تم نے ہندو بھائیوں کو راضی کرلیا تو اپنے خدا کوراضی کرلیا،صاف لکھ دینا کہ ہماری جماعت ایك ایسا مذہب بنانے کی فکر میں ہے جو کفر واسلام کا امتیاز اٹھادے گا،صاف لکھ دینا کہ ہم ایسا مذہب بنانا چاہتے ہیں جو سنگم وپریاگ(بتوں کی پرستشگاہوں)کو مقدس مقام ٹھہرائے گا۔یہ امورخیر خواہی اسلام نہیں کندچھری سے اسلام کو ذبح کرنا ہے،یہ سب افعال واقوال ضلال بعید و کفر شدید ہیں اور ان کے فاعل وقائل وقابل اعدائے دین حمید و
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع