دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

مسئلہ۶:                   از بستی غفران باغ آہودربہہ نئی آجمری

بخدمت حضرت مولانا صاحب السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ،

کیافرماتے ہیں علمائے دین موجودہ اسلامی حالت کا خیال کرتے ہوئے اور عام علماء کی تقریر متعلق ہجرت کرنے نہ کرنے کے سنتے ہوئے طبیعت پر تذبذب پیدا ہورہا ہے کہ مجھ کو کیا کرنا چاہئے ہجرت کروں یا نہیں؟اس کے متعلق حضور کا ذاتی خیال کیا ہے؟

الجواب:

وعلیکم السلام ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ،ہجرت دو قسم ہے:عامہ و خاصہ۔عامہ یہ کہ تمام اہل وطن ترك وطن کرکے چلے جائیں۔اور خاصہ یہ کہ خاص اشخاص،پہلے ہجرت دارالحرب سے ہر مسلمان پر فرض ہے،جس کا بیان آیہ کریمہ

" اِنَّ الَّذِیۡنَ تَوَفّٰىہُمُ الْمَلٰٓئِکَۃُ ظَالِمِیۡۤ اَنْفُسِہِمْ "[1]الآیۃ(وہ لوگ جن کی جان فرشتے نکالتے ہیں اس حال میں کہ وہ اپنے اوپر ظلم کرتے تھے الآیۃ۔ت)میں ہے،اس سے صرف عورتیں اور بچے اور عاجز مرد جو نکل نہیں سکتے مستثنٰی ہیں،جس کا ذکر اس کے متصل دوسری آیہ کریمہ" اِلَّا الْمُسْتَضْعَفِیۡنَ "[2] الآیۃ میں ہے،باقی سب پر فرض ہے جوباوصفِ قدرت دارالحرب میں سکونت رکھے اور ہجرت نہ کرے مستحقِ عذاب ہے، رہا دارالاسلام اس سے ہجرتِ عامہ حرام ہے کہ اس میں مساجد کی ویرانی وبے حرمتی،قبور مسلمین کی بربادی،عورتوں بچوں اور ضعیفوں کی تباہی ہوگی اور ہجرت خاصہ میں تین صورتیں ہیں،اگر کوئی شخص کسی وجہ خاص سے کسی مقام خاص میں اپنے فرائض دینیہ بجانہ لاسکے اور دوسری جگہ ممکن ہوتو اگر یہ خاص اسی مکان میں ہے اس پر فرض ہے کہ یہ مکان چھوڑ کر دوسرے مکان میں چلاجائے،اور اگر اس محلہ میں معذور ہوتو دوسرے محلہ میں اٹھ جائے اور اس شہر میں مجبور ہوتو دوسرے شہر میں وعلٰی ہذا لقیاس۔کما بینہ فی مدارك التنزیل واستشھد بحدیث(جیسا کہ مدارك التنزیل میں اس کی تفصیل ہے اور اس پر حدیث مبارکہ سے استشہاد کیا ہے۔ت)دوسرے وہ کہ یہاں اپنے فرائض مذہبی بجالانے سے عاجز نہیں اور اس کے ضعیف ماں یا باپ یا بیوی یا بچے جن کا نفقہ اس پر فرض ہے وہ نہ جاسکیں گے یا نہ جائیں گے اور اس کے چلے جانے سے بے وسیلہ رہ جائیں گے تو اس کو دارالاسلام سے ہجرت کرنا حرام ہے،حدیث میں ہے:

کفٰی بالمرء اثما ان یضیع من

کسی آدمی کے گنہگار ہونے کےلئے اتنا کافی ہے کہ وہ

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۴/۹۷

[2] القرآن الکریم ۴/ ۹۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن