دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

امام علامہ قاضی عیاض شفا شریف میں امام اہلسنت قاضی ابوبکر باقلانی سے نقل فرماتے ہیں:

انھم علی رای من کفرھم بالتاویل لاتحل مناکحتھم ولااکل ذبائحھم ولاالصلوٰۃ علی میتھم ویختلف فی موار ثتھم علی الخلاف فی میراث المرتد [1]۔

جن لوگوں نے ان کی تکفیر کی ہے ان کی رائے میں ان سے نکاح کرنا،ان کاذبیحہ کھانا،ان کی نماز جنازہ پڑھنا جائز نہیں ہے اور ان کی وراثت میں وہی اختلاف ہوگا جو مرتد کی وراثت میں ہے۔(ت)

ان عبارات سے ظاہرہولیا کہ ان مبتدعین منکرین ضروریاتِ دین پر حکم مرتدین جاری ہونا ہی منقول و مقبول بلکہ مذاہب اربعہ کا مفتٰی بہ ہے۔بالجملہ ان اعداء اﷲ پر حکمِ ارتداد ہی جاری کیا جائے گا،نہ ان سے سلطنت اسلام میں معاہدہ دائمہ جائز نہ ہمیشہ کو امان دینا جائز،نہ جزیہ لینا جائز نہ کسی وقت کسی حالت میں ان سے ربط رکھنا جائز،نہ پاس بیٹھنا جائز نہ بٹھانا جائز،نہ ان کے کسی کام میں شریك ہونا جائز نہ اپنے کام میں شریك کرنا جائز،نہ مناکحت کرنا جائز نہ ذبیحہ کھاناجائز۔

قاتلھم اﷲ انّٰی یذھبون قال اﷲ تعالٰی" وَمَنۡ یَّتَوَلَّہُمۡ مِّنۡکُمْ فَاِنَّہٗ مِنْہُمْ ؕ"[2]۔

ھدٰنااﷲ تعالٰی الی الصراط المستقیم ودین ھذا النبی الکریم علیہ افضل الصلٰوۃ والتسلیم وثبتنا بالقول الثابت فی الدنیا والاٰخرۃ انہ ولی ذٰلك واھل التقوٰی واھل المغفرۃ لاالٰہ الا ھو سُبْحٰنَہٗ وَ تَعٰلٰی عَمَّا یُشْرِکُوۡنَ ﴿۱۸﴾""واﷲ تعالٰی اعلم۔

ا ﷲ تعالٰی ان کو ہلاك کرے یہ کدھر جارہے ہیں،اﷲ تعالٰی نے فرمایا جو تم میں سے ان سے دوستی رکھے گا وہ انہی میں سے ہے۔(ت)

اﷲ تعالٰی ہمیں سیدھی راہ کی ہدایت کرے اور اس آخری نبی علیہ افضل الصلوٰۃ والتسلیم کے دین پر چلائے،اور دنیا وآخرت میں ایمان کامل پر چلائے اور دنیا وآخرت میں ایمان کامل پر ثابت قدم رکھے۔اﷲ تعالٰی اس کا مالك ہے اے تقوٰی والو اورمغفرت والو!اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ پاك وبلند ہے کسی شریك سے۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

عبدہ المذنب احمد رضا

کتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ

عفی عنہ بمحمد ن المصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم


 

 



[1] الشفاء للقاضی عیاض فصل فی تحقیق القول فی کفار المتأولین  شرکۃ صحافیہ فی البلاد العثمانیہ  ۲/ ۲۶۴

[2] القرآن الکریم  ۵ /۵۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن