دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

کوئی خدا کا محبوب نہ تھا۔

(۱۲)یا اس کے جلسہ میں لاالٰہ الااﷲ فلاں رسول اﷲ اسی مغرور کا نام لے کر کہا جائے اور وہ اس پر راضی ہوجائے۔

یہ سب فرقے بالقطع والیقین کافر مطلق ہیں،ھداھم اﷲ تعالٰی الی الصراط المستقیم والالعنھم لعنۃ تبیدصغارھم وکبارھم وتزیل عن الاسلام والمسلمین عارھم وعوارھم اٰمین(اﷲ تعالٰی ان کو سیدھی راہ کی ہدایت دے ورنہ ان پر لعنت فرمائے ایسی لعنت جو ان کے بڑوں چھوٹوں کو ملیا میٹ کردے اور اسلام اور مسلمانوں سے ان کی عار اور اندھا پن ختم ہوجائے،آمین!۔ت)اور جو شخص ابتداء میں صحیح الاسلام تھا بعدہ ان خرافات کی طرف رجوع کی اس کے مرتد ہونے میں شبہہ نہیں،اس قدر پر تو اجماع قطعی قائم ہے،اب رہی تحقیق اس بات کی کہ ان میں جو شخص قدیم سے ایسے ہی عقائد پر ہو اور بچپن سے یہی کفریات سیکھے جیسے وہ مبتدعین جن کے باپ دادا سے یہی مذاہب مکفرہ چلے آتے ہیں ان کی نسبت کیا حکم ہونا چاہئے کہ کفار چند قسم ہیں کچھ ایسے کہ باوجود کفر شرع مطہر نے ان کی عورتوں سے نکاح اور ذبائح کا تناول جائز فرمایا وہ کتابی ہیں اور بعض وہ جن کے نساء وذبائح حرام،مگران سے جزیہ لینا،مناسب ہوتو صلح کرنا غلبہ پائیں تو رفیق بنانا جائز ہے اور انہیں خواہی نخواہی اسلام پر جبر نہ کریں گے،وہ مشرکین ہیں،اور بعض ایسے جن کے ساتھ یہ سب باتیں ناجائز،وہ مرتدین ہیں،آیا ان ہمیشہ کے بعدعتی کفار مدعیان اسلام پرکس قسم کے حکم جاری ہوں،مطالعہ کتب فقہ سے اس بارہ میں چار قول مستفاد ہوتے ہیں جن کی تفصیل فقیر نے رسالہ مقالۃ المفسرۃ عن احکام البدعۃ المکفرۃ میں بمالامزید علیہ کی،ان میں مذہب صحیح ومعتمد علیہ یہی ہے کہ یہ مبتدعین بحکمِ شرع مطلقًا مرتدین ہیں خواہ یہ بدعت ان کے باپ دادا سے چلی آتی ہو یا خود انہوں نے ابتداء سے اختیار کی ہو خواہ بعد ایك زمانہ کے ہوکسی طرح فرق نہیں،بس اتنا چاہئے کہ باوجود دعوی اسلام و اقرار شہادتین بعض ضروریات دین سے انکار رکھتا ہو اس پر احکامِ مرتدین جاری کئے جائیں گے۔عالمگیریہ میں ہے:

یجب اکفار الروافض فی قولھم برجعۃ الاموات الی الدنیا و بتناسخ الارواح وبانتقال روح الالٰہ الی الائمۃ وبقولھم فی خروج امام باطن وبتعطیلھم الامر والنھی الی ان یخرج الامام الباطن وبقولھم ان جبریل علیہ الصلوٰۃ والسلام غلط فی الوحی الٰی محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم دون علی بن ابی طالب

رافضیوں کی ان باتوں پر کہ"مردے دوبارہ دنیا میں آئیں گے، روح دوسرے جسموں میں آئیں گے،اﷲ تعالٰی کی روح ائمہ اہلبیت میں منتقل ہوئی ہے،امام باطن خروج کریں گے،امام باطن کے خروج تك امرونہی احکام معطل رہیں گے،جبریل علیہ الصلوٰۃ والسلام سے حضرت علی کے مقابلہ میں محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر وحی لانے میں غلطی ہوئی ہے"ان کی تکفیر ضروری ہے، یہ لوگ ملتِ اسلامیہ سے خارج

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن