دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

(۲)یا کہے یہ رکوع وسجدہ تو محجوبوں کی نما زہے محبوبوں کو اس نماز کی کیا ضرورت،ہماری نماز ترك وجود ہے۔
(
۳)یا یہ نماز روزہ تو عالموں نے انتظام کےلئے بنالیا ہے،

(۴)یا جتنے عالم ہیں سب پنڈت ہیں عالم وہی ہے جو انبیاء بنی اسرائیل کی مثل معجزے دکھائے،یہ بات حسنین رضی اﷲ تعالٰی عنہما کو حاصل ہوئی وہ بھی ایك مدت کے بعد مولٰی علی کے سکھانے سے کما سمعتہ من بعض المتھورین علی اﷲ(جیسا کہ میں نے خود ایسے لوگوں سے سنا ہے جو اﷲ تعالٰی پر جرأت کرتے ہیں۔ت)

(۵)یا خدا تك پہنچنے کے لئے اسلام شرط نہیں،بیعت بك جانے کا نام ہے اگر کافر ہمارے ہاتھ پر بك جائے ہم اسے بھی خدا تك پہنچادیں گو وہ اپنے دین خبیث پر رہے۔

(۶)یا رنڈیوں کا ناچ علانیہ دیکھے جب اس پر اعتراض ہوتو کہے یہ تو نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی سنت ہے۔کما بلغنی عن بعضھم واعترف بہ بعض خلص مریدیہ(جیسا کہ ان کے بعض سے مجھے اطلاع ملی اور اس کے مخلص مرید نے اس کا اعتراف کیا۔ت)

(۷)یا شبانہ روز طبلہ سارنگی میں مشغول رہے جب تحریم مزامیر کی احادیث سنائیں توکہے یہ مذمتیں تو ان کثیف بے مزہ باجوں کے لئے وارد ہوئیں جو اس وقت عرب میں رائج تھے یہ لطیف نفیس لذیذ باجے جواب ایجاد ہوئے اس زمانے میں ہوتے تو نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اور صحابہ کرام سوا ان کے سننے کے ہرگز کوئی کام نہ کرتے۔

(۸)یا کہے:  ؎

بمعنے خدا ہے سراہا گیا ہے             محمد خدا ہے خدا ہے محمد

یہ دونوں ہیں ایك ان کو دومت سمجھنا     خداباطن وظاہرہے محمد

(۹)یا کہے:  ؎

مسیحا سے تری آنکھوں کی سب بیماراچھے ہیں                   اشاروں میں جلادیتے ہیں مردہ یا رسول اﷲ

(۱۰)یاکہے:  ؎

علی مشکلکشاشیر خدا تھا اور حیدرتھا                                دوبالا مرتبہ تھا راکبِ دوشِ پیمبر تھا

بربِ کعبہ کب خیبر شکن فرزندِ آزر تھا         بتوں کے توڑنے میں اس سے ابراہیم ہمسر تھا

اگر ہوتا نہ زیر پا کتف شاہ رسولاں کا

(۱۱)یاکہے مولٰی علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ اﷲ تعالٰی کے محبوب تھے اور انبیاء سابقین علیہم الصلوٰۃ والسلام میں


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن