30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
باعث ہو کہ حضور کو اپنا بڑابھائی بتائے،
(۱۱)یا کہے(انکے بدگو)مرکر مٹی میں مل گئے۔
(۱۲)یا ان کی تعریف ایسی ہی کرو جیسے آپس میں ایك دوسرے کی کرتے ہو بلکہ اس سے بھی کم الٰی غیر ذٰلك من الخرافات الملعونۃ۔
(۱)یا کوئی نیچری نئی روشنی کا مدعی کہے باندی غلام بنانا ظلم صریح اور بہائم کاساکام ہے جس شریعت میں کبھی یہ فعل جائز رہا ہو وہ شریعت منجانب اﷲ نہیں۔
(۲)یا معجزات انبیاء علیہم الصلوٰۃو السلام سے انکار کرے،نیل کے شق ہونے کو جوار بھاٹا بتائے،عصا کے اژدہا بن کر حرکت کرنے کو سیماب وغیرہ کا شعبدہ ٹھہرائے۔
(۳)یا مسلمانوں کی جنت کو معاذاﷲ رنڈیوں کا چکلہ کہے۔
(۴)یا نارِ جہنم کو الم نفسانی سے تاویل کرے،
(۵)یا وجود ملائکہ علیہم السلام کا منکر ہو،
(۶)یا کہے آسمان ہر بلندی کانام ہے وہ جسم جسے مسلمان آسمان کہتے ہیں محض باطل ہے،
(۷)یا کہے شیطان(کہ اس کامعلم شفیق ہے)کوئی چیز نہیں فقط قوت بدی کا نام ہے اورقرآن عظیم میں جوقصے آدم وحواوغیرہما کے موجود ہیں جن سے شیطان کا وجود جسمانی سمجھا جاتا ہے تمثیلی کہانیاں ہیں۔
(۸)یاکہے ہم بانی اسلام کو برا کہے بغیر نہیں رہ سکتے،
(۹)یا نصوص قرآنیہ کو عقل کا تابع بتائے کہ جو بات قرآن عظیم کی قانون نیچری کے مطابق ہوگی مانی جائے ورنہ کفر جلی کے روئے زشت پر پردہ ڈھکنے کو ناپاك تاویلیں کی جائیں گی،
(۱۰)یا کہے نماز میں استقبال قبلہ ضرور نہیں جدھر منہ کرو اسی طرف خدا ہے۔
(۱۱)یا کہے آجکل کے یہود ونصارٰی کافر نہیں کہ انہوں نے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا زمانہ نہ پایا نہ حضور کے معجزات دیکھے۔
(۱۲)یاہاتھ سے کھاناکھانے وغیرہ سنن کے ذکر پر کہے تہذیب نصارٰی نے ایجاد کی،نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے زمانہ میں بعض افعال نامہذب تھے۔اور یہ دونوں کلمے بعض اشقیاء سے فقیر نے خود سنے،الٰی غیر ذٰلك من الاباطیل الشیطانیۃ۔
(۱)یا کوئی جھوٹا صوفی کہے جب بندہ عارف باﷲ ہوجاتا ہے تکالیف شرعیہ اس سے ساقط ہوجاتی ہیں یہ باتیں تو خدا تك پہنچنے کی راہ ہیں جو مقصود تك واصل ہوگیا اسے راستہ سے کیا کام۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع