30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جواب سوال سوم
فی الواقع جو بدعتی ضروریاتِ دین میں سے کسی شیئ کا منکر ہوباجماعِ مسلمین یقینا قطعًا کافر ہے اگرچہ کروڑبار کلمہ پڑھے،پیشانی اس کی سجدے میں ایك ورق ہوجائے،بدن اس کا روزوں میں ایك خاکہ رہ جائے،عمر میں ہزار حج کرے،لاکھ پہاڑ سونے کے راہِ خدا پر دے،واﷲ ہرگزہرگز کچھ مقبول نہیں تك حضور پر نورصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی ان تمام ضروری باتوں میں جو وہ اپنے رب کے پاس سے لائے تصدیق نہ کرے،ضروریات اسلام اگر مثلًا ہزار ہیں تو ان میں سے ایك کا بھی انکار ایسا ہے جیسا نوسو ننانوے ۹۹۹ کا،آج کل جس طرح بعض بددینوں نے یہ روش نکالی ہے کہ بات بات پر کفر وشرك کا اطلاق کرتے ہیں اور مسلمان کو دائرہ اسلام سے خارج کہتے ہوئے مطلق نہیں ڈرتے حالانکہ مصطفی علیہ افضل الصلوٰۃ والثناء ارشاد فرماتے ہیں:فقد باء بہ احدھما[1] (ان دونوں میں سے ایك نے یہ حکم اپنے اوپر لاگو کیا۔ت)یونہی بعض مداہنوں پر یہ بلاٹوٹی ہے کہ ایك دشمن خدا سے صریح کلمات توہین آقائے عالمیان حضور پر نور سیدالمرسلین الکرام صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یا اور ضروریاتِ دین کا انکا ر سنتے جائیں اور اسے سچا پکا مسلمان بلکہ ان میں کسی کوافضل العلماء کسی کو امام الاولیاء مانتے جائیں یہ نہیں جانتے یا جانتے ہیں اور نہیں مانتے کہ اگر انکارِ ضروریات بھی کفر نہیں،تو عزیزو! بت پرستی میں کیا زہر گھل گیا ہے،وہ بھی آخر اسی لئے کفر ٹھہری کہ اول ضروریاتِ دین یعنی توحیدِ الٰہی جل وعلا کے خلاف ہے،کہتے ہیں وہ کلمہ گو ہے نماز پڑھتا ہے روزے رکھتا ہے ایسے ایسے مجاہد ے کرتا ہے ہم کیونکر اسے کافر کہیں ان لوگوں کے سامنے اگر کوئی کلمہ پڑھے افعالِ اسلام ادا کرے بااینہمہ دو۲ خدا مانے شاید جب بھی کافر نہ کہیں گے مگر اس قدر نہیں جانتے کہ اعلمال تو تابع ایمان ہیں پہلے ایمان تو ثابت کرلو تو اعمال سے احتجاج کرو۔ابلیس کے برابر تو یہ مجاہدے کا ہے کو ہوئے پھر اس کے کیا کام آئے جوان کے کام آئیں گے،آخر حضور اقدس اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ایك قوم کی کثرت اعمال اس درجہ بیان فرمائی کہ:
|
تحقرون صلوٰتکم مع صلٰوتھم وصیامکم مع صیامھم [2]اوکما قال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔ |
ان کی نماز وں کے مقابلے میں تم اپنی نمازوں کو اور ان کے روزوں کے مقابلے میں اپنے روزوں کو حقیر سمجھو گے،جیسا کہ یہ حضور علیہ والسلام نے فرمایا ہے(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع