دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

اور ایك حدیث میں آیا:سود کا ایك درم دانستہ کھانا ایسا ہے جیسا چھتیس بار اپنی ماں سے زنا کرنا[1]۔اعوذ باﷲ من الشیطٰن الرجیم ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم۔

جواب سوال دوم

نصارٰی باعتبار حقیقت لغویہ انجاکہ قیام مبدء مستلزم صدق مشتق ہے بلا شبہہ مشرکین ہیں کہ وہ بالقطع قائل بہ تثلیث وبنوت ہیں اسی طرح وہ یہودجو الوہیت وابنیت عزیرعلیہ الصلوٰۃ والسلام کے قائل تھے،مگر کلام اس میں ہے کہ حق تبارك وتعالٰی نے کتب آسمانی کا اجلال فرماکر یہود و نصارٰی کے احکام کو احکامِ مشرکین سے جدا کیا اور ان کا نام اہل کتاب رکھا اور ان کے نساء و ذبائح کو حلال و مباح ٹھہرایا آیا نصارٰی زمانہ بھی کہ الوہیتِ عبداﷲ مسیح بن مریم علیہما الصلوٰۃ والسلام کی علی الاعلان تصریح اور وہ یہود جو مثل بعض طوائف ماضیہ الوہیت بندہ خدا عزیر علیہ الصلوٰۃوالسلام کے قائل ہوں انہیں میں داخل اور اس تفرقہ کے مستحق ہیں یا ان پر شرعًا یہ ہی احکام مشرکین جاری ہوں گے اور ان کی نساء سے تزوّج اور ذبائح کا تناول ناروا ہوگا۔کلماتِ علماءِ کرام رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہم اجمعین اس بارے میں مختلف،بہت مشائخ نے قولِ اخیر کی طرف میل فرمایا،بعض علماء نے تصریح کی کہ اسی پر فتوی ہے، مستصفی میں ہے:

قالواھذایعنی الحل اذالم یعتقد واالمسیح الٰھا اما اذا اعتقدوہ فلاوفی مبسوط شیخ الاسلام ویجب ان لایأکلوا ذبائح اھل الکتاب اذا اعتقد وان المسیح الٰہ وان عزیر الٰہ ولا یتزوّجو انساء ھم وقیل علیہ الفتوی[2]۔

علماء نے فرمایا کہ ان کا ذبیحہ تب حلال ہوگا کہ وہ عیسٰی علیہ السلام کو الٰہ نہ مانتے ہوں،لیکن اگر وہ ان کو الٰہ مانتے ہوں تو پھر حلال نہ ہوگا،اور شیخ الاسلام کی مبسوط میں ہے کہ مسلمانوں پر لازم ہے کہ اہلِ کتاب کا ذبیحہ اس صورت میں نہ کھائیں جب وہ مسیح علیہ السلام اور عزیر علیہ السلام کو الٰہ مانتے ہوں اور اندریں صورت ان کی عورتوں سے نکاح بھی نہ کریں،اسی پر فتوٰی کہا گیا ہے۔(ت)

 ان علماء کا استدلال آیہ کریمہ" وَقَالَتِ الْیَہُوۡدُ عُزَیۡرُۨ ابْنُ اللہِ وَقَالَتِ النَّصٰرَی الْمَسِیۡحُ ابْنُ اللہِ ؕ"یہود نے کہا عزیر ابن اﷲ اور نصارٰی نے کہا مسیح ابن اﷲ۔ت)سے ہے کہ اس کے آخرمیں ارشاد پایا " سُبْحٰنَہٗ وَ تَعٰلٰی عَمَّا یُشْرِکُوۡنَ ﴿۱۸﴾"[3] (وہ پاك ذات ہے اور جو انہوں نے اس کا شریك بنایا اﷲ تعالٰی اس سے بلند وبالا ہے۔ت)


 

 



[1] مشکوٰۃ المصابیح مجتبائی دہلی ص۲۴۶ ومسند احمد بن حنبل دارالفکر بیروت ۵/ ۲۲۵ والترغیب والترہیب،مصر۳/ ۷

[2] فتح القدیر بحوالہ المستصفٰی کتاب النکاح فصل فی بیان المحرمات مکتبۃ نوریہ رضویہ سکھر ۳/ ۱۳۵

[3] القرآن الکریم ۹/ ۳۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن