دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

البلدۃ عن دارالاسلام فزعم ان شرط الحربیۃ ان تکون محاطۃ بدارالحرب من جمیع الجوانب وما افسدہ من قیاس کما لایخفٰی عماافادالناس۔

گھراہوا ہوتو اس دارالحرب میں کفار کا غلبہ معرض سقوط میں رہے گا تو یوں وہ دارالاسلام سے خارج نہ رہے گا،لہذا انہوں نے خیال کرلیا کہ کسی ملك کے حربی ہونے کے لئے ضروری ہے کہ وہ چاروں طرف سے حربی ملکوں میں گھراہواہو،یہ قیاس نہایت ہی فاسد ہے جو عوام الناس کے لئے بھی مخفی نہیں۔(ت)

الحاصل ہندوستان کے دارالاسلام ہونے میں شك نہیں عجب ان سے جو تحلیل ربٰو کے لئے(جس کی حرمت نصوص قاطعہ قرآنیہ سے ثابت اور کیسی کیسی سخت وعیدیں اس پروارد)اس ملك کو دارالحرب ٹھہرائیں اور باوجود قدرت واستطاعت ہجرت کا خیال بھی دل میں نہ لائیں گویا یہ بلاد اسی دن کے لئے دارالحرب ہوئے تھے کہ مزے سے سود کے لطف اڑائیے اور بآرام تمام وطن مالوف میں بسر فرمائیے استغفراﷲ، اَفَتُؤْمِنُوۡنَ بِبَعْضِ الْکِتٰبِ وَتَکْفُرُوۡنَ بِبَعْضٍ ۚ[1] (میں اﷲ تعالٰی سے مغفرت چاہتا ہوں،تو کیا بعض کتاب پر ایمان لاتے ہو اور بعض کا انکار کرتے ہو۔ت)اﷲ سبحٰنہ وتعالٰی فرماتا ہے سود کھانیوالے قیامت کو آسیب زدہ کی طرح اٹھیں گے  [2]یعنی مجنونانہ گرتے پڑتے بدحواس۔اور حضور پر نور سرور عالم صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:میں نے کچھ لوگ ملاحظہ فرمائے کہ پیٹ ان کے پھول کر مکانوں کے برابر ہوگئے ہیں اور مثل شیشہ کے ہیں کہ اندر کی چیز نظر آتی ہے سانپ بچھو ان میں بھرے ہیں،میں نے دریافت کیا یہ کون لوگ ہیں؟جبریل نے عرض کیا:سود کھانے والے[3]۔جب تحریم ربٰو کی آیت نازل ہوئی بعض مسلمانوں نے کہا:جو سودہمارانزولِ آیت سے پہلے کا رہ گیا ہے وہ لے لیں آئندہ باز رہیں گے۔حکم آیا اگر نہیں مانتے تو اعلان کردو اﷲ اور اﷲ کے رسول سے لڑائی کا۔[4]سیدنا جابر بن عبداﷲ انصاری رضی اﷲ تعالٰی عنہما فرماتے ہیں رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے سود خور پر لعنت کی۔[5]

مولٰی علی کرم اﷲ وجہہ فرماتے ہیں:میں نے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو سود خور پر لعنت فرماتے سنا[6]،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:سود کے ستر ٹکڑے ہیں سب سے ہلکا یہ ہے کہ آدمی اپنی ماں سے زنا کرے[7]۔

 



[1] القرآن الکریم ۲/ ۸۵

[2] القرآن الکریم ۲/ ۲۷۵

[3] سنن ابن ماجہ  باب التغلیظ فی الربا ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۱۶۵

[4] القرآن الکریم ۲/ ۲۷۹

[5] صحیح مسلم باب الربا قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۲۷

[6] مسند احمد بن حنبل دارالفکر بیروت ۱/ ۱۵۸

[7] سنن ابن ماجہ باب التغلیظ فی الربا ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۱۶۵ و مشکوٰۃ المصابیح،باب الربا،مطبع مجتبائی دہلی ص۲۴۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن