30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
باسرھا دور حرب علی مذھب الصاحبین اذااجری فیھا شیئ من احکام الکفر او حکم فیھا بعض مالم ینزل اﷲ سبحٰنہ وتعالٰی وھو معلوم مشاہد فی ھذہ الامصار بل من قبلھا بکثیر حیث فشاالتھاون فی الشرع الشریف وتقاعد الحکام عن اجراء احکامہ وترقی اھل الذمۃ علی خلاف مراد الشریعۃ عن ذل ذلیل الی عزجلیل اعطوامناصب رفیعۃ ومراتب شامخۃ منیعۃ حتی استعلواعلی المسلمین ورحم اﷲ للقائل کما نقل المولی الشامی ؎ حبابنانوب الزمان کثیرۃ وامرّمنھا رفعۃ السفھاء فمتی یفیق الدھر من سکراتہ وأری الیھود بذلۃ الفقھاء [1] وکذلك ارتضی بعض الظلمۃ من حکام الجور بعض البدعات التی خرقھا ائمۃ الکفر فاجروھا فی بلادھم کتحلیف الشھود و الزام المصادرات والمکوس ووضع الوظائف الباطلۃ علی الاموال والنفوس الی غیر ذٰلك من الاحکام الباطلۃ ویسلم ھذاالامر الفظیع من اشنع الشنائع الھائلۃ فوجب القول بان المراد |
غالب ہوتا ہے مغلوب نہیں ہوتا)کے قاعدہ پر مبنی قرار دئے ہیں،علاوہ ازیں یہ بھی لازم آئے گا کہ تمام دارالاسلام صاحبین کے مذہب پر دارالحرب قرار پائیں جبکہ ان میں کچھ احکامِ کفر پائے جاتے ہوں یااﷲ تعالٰی کے نازل کردہ حکم کے خلاف وہاں حکم نافذ پائے جاتے ہوں جیسا کہ آج کے دور میں مشاہدہ ہے بلکہ قبل ازیں بھی ایسا رہاہے جب سے شریعت کے بارے میں سستی ظاہرہوئی اور مسلمان حکام نے شرعی احکام کے نفاذ سے رو گردانی کر رکھی ہے،اور ذمی حضرات کو ترقی ملی ہے کہ خلافِ شرع ذلیل کی ذلت سے نکل کر بڑی عزت پارہے ہیں جن کو مسلمان حکمرانوں نے بلند منصب اور محفوظ مراتب عطا کررکھے ہیں یہاں تك کہ وہ مسلمانوں پر تعلی کرنے لگے ہیں،اﷲ تعالٰی ایك قائل پر رحم فرمائے جس کا کلام مولانا شامی نے نقل کیا ہے۔(شعر کا ترجمہ) "دوستو! زمانہ کے مصائب کثیر ہیں،ان میں سے سخت ترین بیوقوف لوگوں کا اقتدا ر ہے،تو کب زمانے کا نشہ ختم ہوگا جبکہ ملك یہودی بن کر فقہاء کی ذلت گاہ بن چکا ہے"۔اور جیسا کہ بعض ظالم حکمرانوں نے کافر لیڈروں کی جاری کردہ کئی بدعات کو پسند کرتے ہوئے اپنے ملکوں میں جاری کردیا مثلًا گواہوں سے حلف لینا،اور ٹیکس،چونگیاں اور لوگوں کے اموال اور نفوس پر باطل قسم کے محصولات لاگو کردئے،یہ پریشان کن برے معاملات مسلمان ملکوں میں ماننے پڑیں گے لہذا ضروری ہے کہ پہلے مقام یعنی دارالحرب میں خالص مکمل احکام کفر ہوں اور دوسرے یعنی دارالاسلام میں ایسا نہ ہو جبکہ یہی مدعٰی ہے،تو اس سے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع