دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

(٧)زوجۃ مفقود الخبر                               (٨) باب النّسب
(٩)
باب الحضانۃ (پیدائش)         (١٠)باب النفقۃ
(١١)کتاب الایمان                         (١٢)باب النذر
(١٣)
باب الکفارۃ                                        (١٤)کتاب الحدودو التعزیر
مندرجہ بالا عنوانات کے علاوہ انتہائی دقیق اور نادر تحقیقات و تدقیقات پر مشتمل مندرجہ ذیل دو٢ رسائل بھی اس جلد میں شامل ہیں:
(١)اٰکد التحقیق بباب التعلیق(١٣٢٢ھ)
مسئلہ تعلیق میں ایک دیو بندی مفتی کا رَدِ ببلیغ
(٢)الجوھرالثمین فی علل نازلۃالیمین(١٣٣٠ھ)

ایک نوع کی قسم کے بارے میں اجتہادی جُز ئیہ اور اُس پر تفصیلی بحث

بنگالہ ضلع نواکھالی ڈاکخانہ بیگم گنج سے ١٦ محرم الحرام ١٣٢١ھ کو ارسال کردہ جناب مولنا عبدالمجید شنوپوری کا استفتاء جو فتاوٰی رضویہ جلد پنجم قدیم کے صفحہ٥٩٠ پر مذکور تھا، چونکہ وہی رسالہ آکد التحقیق بباب التعلیق کے معرضِ تحریر میں آنے کا موجب بنا لہذا ترتیبِ سابق میں تبدیلی کرکے جلد ہذا میں اس استفتا ء و جوابِ استفتاء کو رسالہ مذکورہ سے پہلے کردیا گیا تاکہ دونوں آپس میں مربوط ہوجائیں۔ ایک اور ترمیم یہ کی گئی ہے کہ کتاب المفقود جو کہ فتاوٰی رضویہ قدیم میں جلد سادس میں مندرج تھی اور ابوابِ فقہیہ کی ترتیب کے اعتبار سے اس کو وہاں پر ہی ہونا چاہئے تھا مگر اس کے تحت چو چند فتوے مذکور ہیں اتفاق سے وُہ سب ہی زوجہ  مفقود الخبر سے متعلق ہیں لہذامفتی کی سہولت کے پیش نظر مناسب سمجھاگیا کہ کتاب المفقود کو وہاں سے نکال کر باب زوجہ مفقو دالخبر کے عنوان سے جلد ہذامیں شامل کردیا جائے، علاوہ ازیں اعلٰحضرت علیہ الرحمۃ کا ایک مفصل فتوی جو فتاوٰی رضویہ قدیم میں شامل نہ تھا (جس میں متعدد وجوہ سےمولوی اشرف علی تھانوی کے جہالت پر مبنی ایک فتوے کارد ببلیغ کیا گیا اور بیسیوں جید علما کرام نے اس کی تصدیق و تائید فرماتے ہُوئے اس پر مُہریں ثبت فرمائی ہیں) جلد ہذامیں شامل کر لیا گیا ہے جس کو آپ صفحہ ١١٧ پرملا حظہ فرما سکتے ہیں نیز جلد ہذا کا مسئلہ نمبر ٢٤٩ دراصل فتاوٰی افریقہ کا مسئلہ نمبر ٦٠ ہے جس کو باب النذر کی مناسبت سے اس جلد میں شامل کیا گیا ہے۔

O

ذیقعدہ ١٤١٨ھ                                                          حافظ محمد عبدالستار سعیدی
مارچ ١٩٩٨ء                                                             ناظم تعلیمات جامعہ نظامیہ رضویہ ، لاہور


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن