30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کیاچیز ہے ہاں اکابر کےلئے یہ لفظ حدیث میں آیا ہے کہ الشیخ فی قومہ کالنبی فی امتہ [1]شیخ اپنی قوم میں مانند نبی کے ہیں اپنی امت میں مگر مثل اورمانندمیں بہت فرق ہے مثل معاذاﷲ مساوات کا ایہام کرتا ہے اور مانند صرف ایك مشابہت چاہتا ہے،اس لئے سیدنا امام اعظم رضی اﷲ عنہ نے ایمانی کایمان جبریل(میراایمان جبرائیل کے ایمان کی مانند ہے۔ت) فرمایا نہ کہ مثل ایمان جبریل(مثل ایمان جبریل۔ت)فقط
مسئلہ٢٨٦: مسئولہ سیدحمید الرحمٰن صاحب صابری فاروقی گولہ گھاٹ محلہ کچہری ہاٹ آسام ١٥ربیع الثانی ١٣٣٤ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین مقدس اس مسئلہ میں کہ ایك شخص نے اپنے مرشدزادہ کو حقارت و بے ادبی سے کچھ باتیں کہیں وہ مرشد زادہ قوم کا سید حسینی ہے اور ہندوستان کے مدرسہ عربی کا تعلیم یافتہ مولوی ہے اور اہل طریقہ میں قادریہ عالیہ ہے،حقیقت میں اس مرشد زادہ کا کچھ بھی خطا و قصور نہیں تھا جبرًا اس شخص نے بہت لوگوں کے سامنے اس مرشد زادے کو بے ادبی اور حقارت سے باتیں کیں۔اب ازروئے شرع دین متین اس شخص کو کیا حکم دیتے ہیں اب ایمان و نکاح میں کچھ خلل اس کا ہوگا یانہیں؟فقط۔
الجواب:
بلاوجہ کسی مسلمان کو سخت و سست کہنا حرام ہے نہ کہ سید نہ کہ عالم نہ کہ اپنامرشد زادہ۔صحیح حدیث میں ہے نبی صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من اٰذی مسلما فقد اٰذانی ومن اٰذانی فقد اٰذی اﷲ۔٢[2] |
جس نے کسی مسلمان کو ایذادی اس نے مجھے ایذا دی،جس نے مجھے ایذا دی اس نے اﷲعزوجل کو ایذادی۔ |
دوسری حدیث میں ہے:
|
ثلثۃ لایستخفف بحقھم الامنافق بین النفاق، ذو الشیبۃ فی الاسلام |
تین شخصوں کے حق کو ہلکانہ کرے گا مگر کھلا منافق ایك وہ جسے اسلام میں بڑھاپا آیا دوسرا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع