دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

بہن ہے،اس پر زید نے عمرو سے کہا کہ میری بہن نہیں ہے بلکہ تیری بہن ہے،عمرو نے زید سے کہا کہ جب ہم تم سب لوگ حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد میں ہیں تو ہم تم سب بھائی بہن ہیں بکر نے عمرو سے کہا کہ اس طرح تو کتے سور بھی حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں تو کتے اور سور بھی تمہارے بھائی بہن ہوئے،عمرو نے کہا کہ نہیں ان جانوروں کو اہل اسلام کے لوگ براسمجھتے ہیں،اس پر بکر بہت غصہ ہوا اور کہنے لگا کہ نہیں سوراور کتے حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد میں ہیں،اور مکررسہ کرر یہی الفاظ کہے یہاں تك کہ آپس میں جھگڑا ہونے لگا اور معاملہ طول ہوگیا۔عرض یہ ہے کہ ان تینوں شخصوں کے واسطے کیاحکم ہے؟واجبًا عرض کیا ہے۔

الجواب:

عمرونے جو اس کے بہن ہونے سے انکار کیا اس پر کچھ الزام نہیں ببلکہ وہ اگر غیر مسلمان تھی تو بہت اچھا کہ انکار کردیا زیدنے کہ اسے عمرو کی بہن کہا اس پرالزام نہیں اگر وہ لڑکی مسلمان تھی کہ مسلمان سب آپس میں بھائی ہیں ہاں اگر وہ مسلمان نہ تھی تو برا کیا کہ اسے مسلمان کی بہن ٹھہرایا،اور فقط اولادِ آدم علیہ السلام ہونا کافی نہیں کہ کافروں کا نسب خود حضرت سیدنا آدم علیہ الصلوٰۃ والسلام سے منقطع ہے،

قال اﷲ تعالٰی اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوۡنَ اِخْوَۃٌ[1]،وقال تعالٰی اِنَّہٗ لَیۡسَ مِنْ اَہۡلِکَ ۚ اِنَّہٗ عَمَلٌ غَیۡرُ صٰلِحٍ ۫٭ۖ[2]۔

اﷲتعالٰی نے فرمایا بیشك تمام مومن بھائی بہن ہیں،اور اﷲ تعالٰی نے فرمایا:اے پیارے نوح(علیہ السلام)یہ آپ کی اہل میں نہیں وہ تو اپنے عمل والا نہیں ہے۔(ت)

رہا بکر،اس نے سخت شدید شنیع بری بات کہی،اس کے قول سے نبی اﷲ آدم علیہ الصلوٰۃ والسلام پر ایك عیب لگتا ہے اس پر توبہ فرض ہے بلکہ کلمہ پڑھے تجدید اسلام کرے۔ہاں اگر وہ لڑکی کافرہ تھی اور اس نے کتے سور سے مراد کافر لئے یعنی ان کی اولاد میں تو کافر بھی ہیں جو کتوں سوروں کے مثل ہیں بلکہ ان سے بھی بدتر ہیں وہ ہمارے بھائی کیسے ہوسکتے ہیں،تو اس پر الزام نہ رہے گا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ٢٨١:                       ازدھاموں ڈاکخانہ دھاموں ضلع سیالکوٹ پنجاب روز دوشنبہ          ٢صفر المظفر ١٣٣٤ھ

اگر زید اپنی حقیقی بھائی بکرکو کسی سازش سے ایك مجلس میں بآواز کلمہ طیبہ پڑھ کر کہے کہ تم میرے بھائی نہیں ہو،ایسی صورت میں زید پربموجبِ شرع شریف کچھ کفارہ لازم ہے اگر ہے تو کیا وکس 


 

 



[1] القرآن الکریم ٤٩/١٠

[2] القرآن الکریم ١١/٤٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن