دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

پھر یہ لفظ بطور طعن انہیں کہنا دوسری شناعت ہے ایك تو مسلمان کو اس کی نسبت یا پیشہ کے سبب حقیر جاننا دوسرے ایسے عظیم جلیل لفظ کو محل طعن میں استعمال کرنا،ایسے شخص کو چاہئے اﷲ تعالٰی سے ڈرے اور اپنی زبان کی نگہداشت کرے۔

اللّٰھم اھدنی والمسلمین انك انت ارحم الراحمین۔ اٰمین۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

اے اﷲ!مجھے اور تمام مسلمانوں کو ہدایت عطا فرما بیشك تو رحم کرنے والوں سے بڑا رحم فرمانے والا ہے۔آمین۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ٢٧٨:ازوڑنگر دایہ مہ سانہ گجرات گاڑیکے دروازہ متصل مکان بنجارہ چاند مارسول مسئولہ مولوی حکیم عبدالرحیم صاحب احمد آبادی ٢٢رمضان ١٣٣٩ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ کسی مسلمان کے مال کا نقصان کرنا اور اس کی ہتك حرمت میں کوشش کرنا کیسا ہے؟

الجواب:

اگر بلاوجہ شرعی ہے حرام قطعی ہے او ر وجہ شرعی سے ہے تو کوئی حرج نہیں۔واﷲتعالٰی اعلم

مسئلہ٢٧٩:          از شہر صدر بازار بریلی مسئولہ پیش امام جامع مسجد        ١٨محرم ١٣٣٩ھ

ایك شخص نماز پڑھنے سے انکار وحیلہ بہت سے کرتا تھا ہر چند اس کو برادرانہ طور بہت کچھ سمجھایا لیکن وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا اور لوگ اس کو پکڑنے کے واسطے گئے اس وقت وہ مسلمانوں کو لاٹھی لے کر مقابلہ کرنے کو آمادہ ہوا،لہذا دو مسلمانوں نے اس کے ہاتھ پکڑلئے،ایك شخص نے اس کو درے لگائے،لہذا وہ نماز پڑھتا ہے،پکڑنے کے وقت اس کے ہاتھ میں گھڑی بندی تھی وہ ٹوٹ گئی وہ مسلمانوں سے طلب کرتا ہے،اس کی گھڑی دی جائے یا نہیں ؟بینواتوجروا۔

الجواب:

تفہیم چاہئے،تنبیہ چاہئے،مارپیٹ کا وقت نہیں،اور اس کی گھڑی کی قیمت دی جائے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٢٨٠:         از بریلی محہ بہاری پور مسئولہ اشفاق حسین طالب علم                     ٣ذیقعدہ ١٣٣٢ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید و عمرووبکر ایك مقام پر بیٹھے تھے،اتفاقًا ایك لڑکی اس راہ سے گزری،زید نے عمرو سے کہا یہ لڑکی تمہاری بہن ہے،عمرو نے زید کوجواب دیاکہ ہاں یہ لڑکی بہن ہے لیکن اے زید !یہ لڑکی تیری 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن