30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الاوسط عن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ بسند حسن۔ |
عزوجل کو ایذادی(اس کو طبرانی نے اوسط میں سند حسن کے ساتھ حضرت انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔ ت) |
پھر علمائے دین متین کی شان تو نہایت ارفع واعلی ہے ان کی جناب میں گستاخی کرنے والے کو حدیث میں منافق فرمایا۔
|
ثلثۃ لایستخف بحقھم الامنافق ذوالشیبۃ فی الاسلام وذوالعلم وامام مقسط[1]۔رواہ الطبرانی فی الکبیرعن ابی امامۃ وابوالشیخ فی التوبیخ عن جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہم عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔ |
یعنی سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:تین شخص ہیں جن کا حق ہلکانہ جانے گا مگر منافق،ایك اسلام میں بڑھاپے والادوسرا عالم تیسرا بادشاہ اسلام عادل۔(اس کو طبرانی نے کبیر میں حضرت ابوامامہ سے اور ابوالشیخ نے توبیخ کے باب میں حضرت جابر رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے حوالہ سے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام سے روایت فرمایا ہے۔ت) |
ایساشخص شرعًا لائق تعزیر ہے۔واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔
مسئلہ٢٧٧: ١٨محرم الحرام ١٣١١ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مومن کہنا تخصیص رکھتا ہے قومِ نورباف سے یا عام امتِ محمدی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے؟دوسرے یہ کہ اگر کوئی شخص براہِ طعنہ قوم مذکور کی نسبت مومن کہے تو اس کی نسبت کیا حکم ہے؟بینواتوجروا۔
الجواب:
الحمد ﷲ ہر مسلمان مومن ہے اور بعض بلادہند کے عرف میں اس قوم کو مومن کہنا شاید اس بناء پر ہو کہ یہ لوگ اکثر سلیم القلب حلیم الطبع ہوتے ہیں جن سے اور مسلمانوں کو آزار کم پہنچتا ہے،اور حدیث میں فرمایا کہ المؤمنون من امن جارہ بوائقہ [2]مومن وہ ہے جس کے ہمسائے اس کی ایذاؤں سے امان میں ہوں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع