30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
والسعاۃ یباح قتل الکل ویثاب قاتلھم اھ نصہ قولہ والا عونۃ والسعاۃ عطف تفسیر او عطف خاص علی عام فیشمل کل من کان من اھل الفساد کالساحر وقاطع الطریق واللص واللوطی والخناق ونحوھم ممن عم ضررہ ولاینزجربغیر القتل اھ فقد اذعن بالتقیید وھو الحق السدید ولیس الزنا بافحش من ھاتیك الافا عیل فما صرح بہ الائمۃ فعلیہ الاعتماد والتعویل[1]،ھذا ماکتبت علیہ فانظرہ متأملا متدبراو الحمدﷲ اولًا واٰخرًا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
ہوگا،اھ۔)پر فرمایا کہ الاعونۃ،والسعاۃ،اہل کار اور عہدیدار،کا ذکر عطف تفسیری ہے یا عام پر خاص کا عطف ہے لہذایہ قول تمام اہل فساد مثلًا جادوگر،ڈاکو،چور،لوطی اور گلادبا کر ہلاك کرنے والا وغیرہ سب کو شامل ہے جن کا ضرر معاشرہ میں عام ہو اور وہ قتل کے بغیر باز نہ آئیں اھ،تو اس بیان میں انہوں نے مذکور قید پر جزم کیا ہے اور یہی درست اور حق ہے جبکہ زنا ان مذکور امور سے زیادہ فاحش ضرر نہیں ہے، توائمہ کرام نے جوتصریح فرمائی ہے وہی قابلِ اعتماد و تسلیم ہے۔یہ میرا حاشیہ ہے اس کو غور اور تدبر سے ملاحظہ کرو،اﷲ تعالٰی کے لئے ہی اول وآخر حمد ہے،واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ٢٧٦: ١٨محرم الحرام١٣١١ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ جو شخص کسی عالم کی نسبت یا کسی دوسرے کی لفظ مردود کہے کہ وہ بیوقوف ہے کچھ نہیں جانتا اور الو ہے،تو اس شخص کی نسبت شرع شریف کیا حکم دے گی؟بینواتوجروا۔
الجواب:
بلاوجہ شرعی کسی مسلمان کو ایسے الفاظ سے یادکرنا مسلمان کو ناحق ایذا دینا ہے اور مسلمان کی ناحق ایذا شرعًا حرام۔رسول اﷲصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من اٰذٰی مسلما فقد اٰذانی ومن اٰذانی فقد اٰذی اﷲ [2]۔رواہ الطبرانی فی |
جس نے بلاوجہ شرعی کسی مسلمان کو ایذادی اس نے مجھے ایذادی اور جس نے مجھے ایذادی اس نے اﷲ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع