دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

رأی رجلا مع امرأتہ فی مفازۃ خالیۃ اوراٰہ مع محارمہ ھکذا ولم یرمنہ الزنا ودواعیہ قال بعض المشائخ حل قتلھما وقال بعضھم لایحل حتی یری منہ العمل ای الزنا ودواعیہ ومثلہ فی خزانۃ الفتاوٰی اھ وفی سرقۃ البزازیۃ لورأی فی منزلہ رجلا مع اھلہ او جارہ یفجر وخاف ان اخذہ ان یقھرہ فھو فی سعۃ من قتلہ ولو کانت مطاوعۃ لہ قتلھما ۸فھذا صریح فی ان الفرق من حیث رؤیۃ الزنا وعدمھا تأمل، قولہ (مطلقا)ای بلافرق بین اجنبیۃ وغیرھا قولہ (وھو الحق)مفھومہ ان مقابلہ باطل،ولم یظھر من کلامہ مایقتضی بطلانہ،بل مانقلہ بعدہ عن المجتبٰی ۹یفید صحتہ و۱۰قد علمت مماقررناہ مایتفق بہ کلامھم واما کون ذٰلك من الامر بالمعروف لامن الحد ۱۱ فلا یقتضی اشتراط العلم بعدم الانز جارتأمل، قولہ (بلاشرط احصان)ردعلی مافی الخانیۃ من قولہ وھو محصن کما قد مناہ،وجزم بہ الطرطوسی قال فی النھر

 

اگر اس نے اپنی بیوی یا اپنی محرمہ عورت کے ساتھ بیابان خالی جگہ میں کسی کو دیکھا لیکن زنا یا دواعی میں مصروف نہ پایاتو بعض مشائخ نے فرمایا اسکو دونوں کا قتل کرنا حلال ہے،اور بعض نے فرمایا جب تك بدفعلی میں مصروف نہ پائے قتل کرنا حلال نہیں ہے،اور اسی طرح خزانۃ الفتاوی میں بھی مذکور ہے اھ،اور بزازیہ کے سرقہ کے باب میں ہے کہ،اگر وہ اپنے گھر میں اپنی بیوی سے کسی شخص یا پڑوسی کو بدفعلی کرتے ہوئے دیکھ لے اور پکڑنے پر خطرہ محسوس کرے کہ زانی غالب رہے گا تو اس صورت میں اس کو قتل کرنے کا جواز ہے اور بیوی کو بھی جرم میں راضی و شریك پایا تو دونوں کو قتل کرنے کا جواز ہے،تو اس سے صراحۃً معلوم ہوا کہ فرق بدفعلی میں مصروف پانے اور نہ پانے کا ہے،غور کرو۔ قولہ (مطلقا)یعنی اجنبیہ اور غیر اجنبیہ کے فرق کے بغیر۔ قولہ (ھو الحق)یعنی اس کا مفہوم یہ ہے کہ اس کا مقابل باطل ہے اس کے کلام سے یہ ظاہر نہیں ہو ا کہ اس کا مقابل باطل ہے بلکہ اس کے بعد اس نے مجتبی کا جو کلام نقل کیا ہے اس سے اس کی صحت معلوم ہورہی ہے،ہماری تقریر سے ان کے کلام کا متفق ہونا آپ کو معلوم ہوگیا،لیکن محض امر بالمعروف ہونا اور حد نہ ہونا،بازنہ آنے کے علم کی شرط کونہیں چاہتا،غور کرو۔ قولہ(بلاشرط احصان)یہ خانیہ کے قول کہ"وہ شادی شدہ ہو"کار د ہے،جیسا کہ ہم نے پہلے ذکر کیا ہے۔طرطوسی نے اسی پر جزم کیا ہے۔نہر میں فرمایا کہ اس کو

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن