30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ٢٧٥: از ڈیرہ غازی خاں بلاک١٢مرسلہ مولوی احمد بخش صاحب ٢١ذی القعدہ١٣٣٩ھ
حضرت ملك العلماء والفضلاء ثقتی ورجائی ادام اﷲتعالٰی ظلہ علیٰ رؤس المستفیضین،نیاز بے انداز وشوق زیارت کے بعد جن کاکوئی حداندازہ نہیں۔گزارش اس پہاڑی علاقہ میں بعض واقعات ایسے ہوتے ہیں کہ زانی ومزنیہ کو زنا کی حالت میں قتل کرڈالتے ہیں،اور بعض واقعات یہ ہیں کہ جب ان کے نزدیك عورت کا کسی بیگانہ کے ساتھ بیٹھتا ہوا یا آتاجاتا ہوا دیکھتے ہیں تو پہلے چند مرتبہ اسے منع کرتے ہیں اور اس کے باز نہ رہنے کے بعد اس عورت کو قتل کردیتے ہیں اور اگر کرسکتے ہیں تو اس شخص بیگانہ کو بھی نہیں چھوڑتے،بموجب شرع شریف ان دونوں صورتوں میں قاتل گنہگار ہے یانہیں؟بینواتوجروا۔
الجواب:
جناب مولٰنا المکرم ذی الفضل الاتم والمجدد الکرم دامت مکارمہ،اس سلسلہ میں اضطراب کثیر ہے اور وہ جو فقیر کو کتب معتمدہ دلائل شرعیہ سے تحقیق ہوا یہ ہے کہ صورت ثانیہ میں ان مرد وزن کا قتل محض حرام ہے،فقط آنے جانے اٹھنے بیٹھنے کی سزا شریعت نے بھی قتل نہ رکھی،نہ اس قدر خلوت کو مستلزم،اور حق یہ کہ مجرد خلوت بلکہ دواعی پر بھی شرع مطہر نے قتل نہ رکھا،اور سیاست کا اختیار غیر سلطان کو نہیں بلکہ سلطان کو بھی علی الاطلاق نہیں کل ذٰلك معلوم من الشرع بلاخفاء(یہ سب کچھ شرع سے بلاخفاء معلوم ہے۔ت)لاجرم یہ ناحق قتل مسلم ہوا اور وہ سخت کبیرہ شدیدہ ہے اور قاتل پر قصاص عائد۔صورتِ اولیٰ میں بھی حکم مطلق نہیں بلکہ واجب کہ پہلے زجر و ضرب و قہر کریں،اگر جدا ہوجائیں تو اب عامہ کو اس کا قتل حرام ہے،ہاں شہاداتِ اربع گزریں یا مروجہ شرعی چار مجلسوں میں چار اقرار ہوں،تو ان میں جو محصن ہو سلطان اسے رجم فرمائے گا،نہایہ امام سغناقی پھر عالمگیریہ میں ہے:
|
سئل الھندوانی رحمہ اﷲ تعالٰی عن رجل وجد مع امرأتہ رجلا ایحل لہ قتلہ قال ان کان یعلم انہ ینزجر عن الزناء بالصیاح والضرب بمادون السلاح لایحل وان علم انہ لاینزجر الابالقتل |
امام ہندوانی سے سوال کیاگیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ کسی غیر کو بدفعلی کرتے ہوئے موقعہ پرپائے تو اس کو جائز ہوگا کہ اس غیر مرد کو موقعہ پر قتل کردے؟تو آپ نے جواب میں فرمایا اگر خاوند کو یقین ہوکہ یہ زانی شورمچانے یا پٹائی کرنے سے باز آجائے تو قتل کرنا حلال نہ ہوگا اور اگر خاوند کو یقین ہو کہ ڈانٹ ڈپٹ سے باز نہ آئے گا بلکہ قتل |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع