30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
راہ ورغبت کرنا کیسا ہے جو باوجود تنبیہ لوگوں کے اپنی بہن بھانجی زانیہ کو اپنے گھر سے نہیں نکالتا ہے اورنہ اس سے ملنا ترك کرتا ہے اور ایك بارحلف اٹھاچکا ہے کہ نہیں ملوں گا۔بینواتوجروا۔
الجواب
اس شخص پر اتنا واجب ہے کہ اس عورت کو سمجھائے فہمائش کرے،اگر کسی سختی جائز پر قدرت رکھتا ہو اسے بجالائے،جو بندوبست اس کے ہاتھ ہو اس میں کوتاہی نہ کرے،اگر یہ شخص سب باتیں کرتا ہے اور وہ باز نہیں آتی تو اس کا وبال اسی پر ہے اس پر کچھ نہیں کہ اﷲ تعالٰی ایك کے گناہ میں دوسرے کو نہیں پکڑتا۔
|
قال تعالٰی وَلَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰی ؕ[1]۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:کوئی جان دوسرے کا بوجھ(گناہ)نہیں اٹھائے گی۔(ت) |
اور اگر یہ شخص اس کی اس حرکت پر ناراض ہے مگر فہمائش وغیرہ میں کمی کرتا ہے تو گنہگار ہوگا کہ نیك بات کا حکم دینا اور بری بات سے روکنا جہاں تك اپنی قدر ت میں ہو مسلمان پر ضرور ہے،
|
قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم من راٰی منکم منکرافلیغیرہ بیدہ فان لم یستطع فبلسانہ فان لم یستطع فبقلبہ ذٰلك اضعف الایمان٢[2]۔ |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:جو تم میں سے کسی برائی کو دیکھے تو اس کو ہاتھ سے مٹائے اور اگر ہاتھ سے طاقت نہ ہوتو زبان سے اگر اس سے بھی طاقت نہ رکھے تو پھر دل سے براجانے،اوریہ کمزور ترین ایمان ہے۔(ت) |
مسلمان اسے فہمائش کریں اور اگر یہ شخص ان حرکات پر راضی ہوتو معاذ اﷲ دیوث ہے مسلمان اسے سمجھائیں،اگر بازنہ آئے تو اس سے میل جول چھوڑدیں،
|
فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸﴾ [3]واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
(اﷲتعالٰی نے فرمایا)نصیحت یادآنے کے بعدپھر ظالم لوگوں کے ساتھ مت بیٹھو۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع