دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

مسئلہ٢٦٨:محمد اختر حسین طالب علم مدرسہ منظر الاسلام محلہ سوداگران ١٢صفر ١٣٣٩ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك کافرہ عورت کے ساتھ اگر کوئی شخص زناکرے مع اس کی رضاکے،اور خوف شرکا بھی نہ ہو،ایسی حالت میں کیا حکم ہے اور جو شخص اس امر کے جواز کا قائل ہو اس کے واسطے کیا حکم ہے؟بینواتوجروا

الجواب:

زنا حرام ہے اور کافرہ ذمیہ کے ساتھ زناکے جواز کا قائل ہوتو کفر ہے ورنہ باطل و مردود بہر حال ہے۔واﷲتعالٰی اعلم۔

مسئلہ٢٦٩:          شہر بریلی محلہ ذخیرہ مسئولہ حبیب اﷲ صاحب حجام      ٥جمادی الآخر ١٣٣٩ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کی بی بی اپنے بہنوئی کے تنہا ہونے کی وجہ سے اپنی بہن کے فوت ہوجانے کے بعد اس کو روٹی وغیرہ تیار کرکے اس کو ہر طرح کا عیش آرام دیتی رہی،چند روز کے بعد بہنوئی کی دلی محبت پیدا ہوگئی۔ایك روز زید نے اپنی بی بی کو بہنوئی سے ہم بستر دیکھ کر اپنے مکان پرآنے سے منع کیا مگروہ باز نہ آیا تب زید نے اپنے محلہ والے اور برادری والوں کو جمع کرکے حلف اٹھوایا اور لعنتی طور پر سمجھایا،اس کے بہنوئی نے قسم کھائی کہ اگر میں نے آج تك اس کے ساتھ برا کام کیا ہوتو اپنی ماں بہن اور لڑکی کے ساتھ براکام کیاہو،چند روز کے بعد رات کے بارہ یا ایك بجے پر خود چشم دید خوب اچھی طور پر دیکھتا رہا مگر بسبب مجبوری کے اس سے کچھ نہ کہہ سکا،زید نے مجبور ہوکر دوبارہ محلہ والوں کو اور برادری والوں کو جمع کرکے طلاق دے دی،اس کے دو تین روز کے بعد وہ اپنے بہنوئی کے یہاں چلی گئی،ابھی تك کسی کو دونوں کا نکاح ظاہر نہ ہونے کی وجہ سے برادروں نے اس کے کنبہ والے اور عورت کو اور اس کے بہنوئی کو برادری سے علیحدہ کردیا،اگر اس کے کنبے والا یا اس کے برادری والا اس کے شریك ہوں تو شرع شریف ان کے بارے میں کیا کہتی ہے؟

الجواب:

عورت اور اس کے بہنوئی پر توبہ فرض ہے اور عدت کے اندر اس کا چلے جانا یہ دوسرا حرام تھا اس پر فرض ہے کہ عدت اپنے شوہر کے یہاں پوری کرے اگر نہ مانے توبرادری سے جوسزا اسے دی گئی ہے ضرور قائم رکھی جائے کہ اس ملك میں یہی باقی ہے نیز اس کا بہنوئی اگر توبہ نہ کرے تو اس پر بھی یہی حکم ہے بعض لوگ کہ اس سزا کوتوڑیں وہ مصلحت شرعیہ کے مخالف ہوں گے اور ان کے فعل کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ایك یہ سزا جو یہاں ہاتھ میں رہ گئی یہ بھی اٹھ جائے اور پنچائتی قوموں کے لوگ بھی اوروں کی طرح ہرگناہ میں آزاد ہوجائیں یہ خود جرم ہے اور مجرموں کی حمایت،لہذا اگر باز نہ آئیں تو یہ بھی برادری سے خارج


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن