دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

حق میں جھوٹے،عورت جو انکار کرتی ہے سچ کہتی ہے اسے جو فقط بربنائے قولِ مرد،زنا کی تہمت لگائے سخت گنہگار اور اسی کوڑوں کا سزا وار ہوگا۔مرد جواپنے زنا کا اقرار کرتا ہے اسے زانی مانا جائے گا،اسلامی سلطنت ہوتی تو سزاپاتا،اب اسی قدر ہوسکتا ہے کہ اسے برادری سے خارج کیا جائے،مسلمان اس سے میل جول چھوڑدیں جب تك علانیہ توبہ نہ کرے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ٢٦٧:                      ذوالفقار گنج شہر بریلی مسئولہ بابو                 مورخہ ١٥ذی الحجہ ١٣٣٨ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین دربارہ زید مقدمہ زنامیں بروقت اطلاع یابی مقدمہ اہل برادری نے چند پنچوں اہل برادری کو برائے تفتیش مقدمہ خاص موقع متنازعہ پر بھیجا موقع پر پہنچ کر تمام سکنائے اہل محلہ سے دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ درحقیقت یہ امرصحیح ہے،بدیں وجہ ہمارے یہاں سے خورد و نوش نشست و برخاست بند ہے لہذا بیان ملزمان وشہادت باظہار حلفی گواہان مندرجہ ذیل بخدمت شرع شریف پیش ہے کیا حکم ہے؟اور ہم لوگوں کو کیا عمل کرنا چاہئے؟بینواتوجروا۔

(١)بیان زید کے لڑکے کی زوجہ کا میرے بارہ میں سب لوگ غلط بیان کرتے ہیں میں نے کسی سے کچھ نہ کہا،

(٢)از طرف گواہان عزیز واقربا:واضح ہو کہ زید کے لڑکے کی زجہ باقرار زنا اس وجہ سے انحراف کرتی ہےکہ اہل برادری نے ملزمان کو تاکیدًا منع کردیا تھا کہ ہر گز اس خسر سے کوئی تعلق نہ رکھنا باوجود منع کرنے کے ملزمہ بہمراہی اپنی خواشدامن وخسر کے عدم موجودگی اپنے شوہر کے چلی آئی،معلوم ہوتا ہے کہ بخوبی سکھلا پڑھادی گئی بدیں وجہ یہ انحراف ہے۔

(٣)شہادت باظہار حلفی حافظ عبدالرحمٰن صاحب:زید کی زوجہ کی زبانی معلوم ہوا کہ میرا شوہر زید لڑکے کی بیوی کی چھاتی پکڑتا تھا میں نے منع کیا چھاتی کیوں پکڑتاہے تجھ کو شرم نہیں معلوم ہوتی؟جواب دیا میرا مال ہے میں نے بافسوس کہا کہ میرا لڑکا اس بہو نے تو لیا مگر میرا شوہر بھی چھین لیا،یہ ایسی بہوتھی،جبکہ یہ واقعہ زید کے لڑکے کے سامنے بیان کیا تو اس نے خاموشی اختیار کی۔

(٤)باظہار حلفی منشی نبی بخش صاحب پابند صوم وصلوٰۃ:میں نے اپنے کانوں سے سنا کہ زید کی زوجہ اپنے گھر میں زید سے بغصہ کہتی تھی کہ تم لڑکے کی زوجہ کی چھاتی کیوں پکڑتے ہوتم کو کیا حاصل ہے تم کو شرم نہیں آتی ؟زید نے جواب دیا ہمارا مال ہے ہم کو اختیار ہے۔بعدہ زید کی زوجہ میرے مکان پر میری زوجہ کے پاس آئی تو اس وقت اس سے دریافت کیا کہ روزانہ تمہارے گھر کیا جھگڑا فساد رہتا ہے؟جواب دیا کہ اس میرے لڑکے کی بیوی نے لڑکے کوتو لیا مگر میرے خاوند کو بھی چھین لیا ضرور ایك دن خونریزی ہوگی۔

(٥)بیان محمد بخش صاحب:بموجب منشی نبی بخش صاحب کہ فی الواقع صحیح ہے بلکہ ایك دن ایسا اتفاق


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن