دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

الجواب:

(١ و ٢)ایسی بازاری باتوں سے زنا کاثبوت نہیں ہوسکتا جب تك کافی شہادت شرعیہ یاکافی اقرار زانی یا زانیہ نہ ہو،اور اگر زنا ثابت بھی ہوا تو اس سے نکاح میں کچھ فرق نہیں آتا مگر ایسا زنا جس سے مصاہرت ثابت ہو جیسے شوہر کے باپ یا بیٹے سے کہ اس صورت میں البتہ نکاح فاسد ہوجاتا ہے۔

(٣)زانیہ کو طلاق دینا شوہر پر لازم نہیں۔درمختار میں ہے:

لایجب علی الزوج تطلیق الفاجرۃ١[1]۔

فاجرہ عورت کو طلاق دیناخاوند پر واجب نہیں ہے(ت)

(٤)طلاق جس طرح زبان سے ہوتی ہے اسی طرح قلم سے،جبکہ بلامجبوری شرعی لکھا ہو،اشباہ میں ہے الکتاب کالخطاب[2] (تحریر بھی خطاب کی طرح ہوتی ہے۔ت)طلاقنامہ سے طلاق رجعی ثابت ہوتی ہے،لیکن شوہر نے اگر طلاق بائن کا اقرار کیا تو بائن ہوگئی۔

(٥)مہربہر حال دینا ہوگا اور عورت پر فرض ہے کہ عدت اسی مکان میں پوری کرے۔

قال اﷲ تعالٰی لَا تُخْرِجُوۡہُنَّ مِنۡۢ بُیُوۡتِہِنَّ وَ لَا یَخْرُجْنَ اِلَّاۤ اَنۡ یَّاۡتِیۡنَ بِفٰحِشَۃٍ مُّبَیِّنَۃٍ ؕ[3]۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:تم بیویوں کوگھروں سے نہ نکالو اور نہ وہ خود نکلیں الایہ کہ وہ کھلے بندوں فحش کاری کریں۔(ت)

اس حالت میں تاختم عدت شوہر پر لازم ہوگا کہ اسے نفقہ دے۔

(٦)ہرگز نہیں،سزاوہی ہے جو مطابق شرع ہے اور اس کے خلاف کی خواستگاری ناجائز۔

قال اﷲ تعالٰی وَمَنۡ لَّمْ یَحْکُمۡ بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللہُ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الظّٰلِمُوۡنَ ﴿۴۵﴾[4]۔وقال اﷲ تعالٰی وَقَدْ اُمِرُوۡۤا اَنۡ یَّکْفُرُوۡا بِہٖ ؕ [5]۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:اور جو اﷲ تعالٰی کے نازل کئے ہوئے پر حکم نہ کریں تو وہ لوگ ظالم ہیں۔(ت)اﷲتعالٰی نے فرمایا:ان کوحکم دیا گیا کہ اس سے انکارکریں۔ (ت)

(٧)زانی کے نکاح پر زنا سے کوئی اثر نہیں پڑسکتا مگر یہ کہ ا س سے مصاہرت ثابت ہو جیسے اپنی


 

 



[1] درمختار کتاب النکاح ١/١٩٠ وکتاب الحظر والاباحت ٢/٢٥٤مجتبائی دہلی

[2] الاشباہ والنظائر الفن الثالث احکام الکتابۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ٢/۵٩٦ و٥٩٧

[3] القرآن الکریم ٦٥/١

[4] القرآن الکریم ٥/٤٥

[5] القرآن الکریم ٤/٦٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن