دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

عینی شاہد نہیں ملے مگر تحقیقات سے رموز زنا اور زانیہ کے پیام وسلام قول وقرار کے ثبوت بھی ملے۔

(٢)اب یہ عقود فسخ ہوئے یا قائم رہے؟

(٣)اور عورت زانیہ کے شوہر کو اسے طلاق دینا لازم ہے یانہیں؟

(٤)اگر لفظ طلقتك نہیں کہا اور طلاقنامہ لکھ کر دے دیا جس کی نقل منسلکہ استفتاء ہذا ہے جس روزسے یہ تحریر دی ہے اس روز سے مواجہہ نہیں ہوا ایك روز قبل نمازِ جمعہ میں زانیہ کے شوہر نے طلاق بائنہ کا اقرار کیا لہذا یہ طلاق بائنہ ہوئی یانہیں؟

(٥)اگر عورت مطلقہ نے خود طلاق مانگی تھی اور عدت بھی توڑدی ہے اس صورت میں اب زانیہ کے شوہر کومہر ومصارفِ عدت ادا کرنا چاہئے یانہیں؟

(٦)اور ایسے زانی و زانیہ کی اگرچہ شرعی سزا دینا یہاں پر اس وقت غیر ممکن ہے تو حاکمِ وقت مقامی سے حسبِ قانونِ حکومت سزائے زنا دلانے کا عذر دار ہونا لازم ہے یا نہیں؟

(٧)مر د محصن زانی کا بھی عقد فسخ ہوا یانہیں؟

(٨)ایك گروہ کثیر نے مرد محصن زانی کے ساتھ میل جول و حقہ پانی ترك کردیاہے لیکن چند اشخاص نے جن میں سے صرف دو شخص خواندہ عقائد وہابیہ دیوبندیہ اور ایك شخص خواندہ اہلسنت و جماعت جو کہ اشخاص عقائد وہابیہ مذکرہ کا صرف ہم مشرب ہے بقیہ اشخاص ناخواندہ ہیں انہوں نے زانی وزانیہ کو توبہ کراکے میل جول حقہ پانی دے کر ہم پیالہ وہم نوالہ ہوگئے ہیں بدیں باعث بڑے گروہ نے ان سب کا بھی میل جول حقہ پانی ترك کردیا ہے یہ ترك کرنا جائز ہے یانہیں،اور یہی چند اشخاص اس زنا کے محرك معلوم ہوتے ہیں۔

(٩)شوہر زانیہ کا پیش امام جامع مسجد ومدرس مدرسہ اسلامیہ ہے اس واسطے تنبیہًا ان زانی اور زانیہ کی موافق رسم و رواج حال کی کیا سزا ہونی چاہئے ؟

(١٠)اور زانی وزانیہ کے شریك داران مذکرہ بھی کسی قسم کی سزا کے مستوجب ہیں یانہیں؟بینواتوجروامع الکتاب۔

نقل طلاق نامہ:منکوحہ جواد ولد حسین علی متوطن لکھنؤ ساکن نیپال گنج،جوکہ مسماۃ منیر ا نومسلم میرے عقد و نکاح میں نوسال سے تھی اب مسماۃ مذکورہ کی بدچلنی ثابت ہونے سے اور زبانی خود سے تعلق بے جا کے اقرار سے میں طلاق اس کے طلب برضا و رغبت طلاق دیتا ہوں اور یہ چند کلمہ بطریق طلاق نامہ کے لکھ دئے کہ سندر ہے اور وقت پر کام آئے۔العبد محمد جواد بقلم خود۔گواہ شد نورمحمد بقلم خود۔مورخہ٢٦ذی الحجہ ١٣٣٦ھ مطابق ١٧گنے کنوار ١٩٧٥؁بمواجہہ فقیر بخش وبدلو ومنےﷲوغیرہم کے یہ تحریر لکھی گئی۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن