دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

الجواب:

اس عورت کا قول ہرگز قابل اعتبار نہیں،بلکہ ہر مسلمان پر فرض ہے کہ اسے جھوٹ و بہتان سمجھے اور مسلمان کے ساتھ نیك گمان کرے،جو لوگ اس بارے میں زنِ مذکورہ کو سچاجانیں گے وہ بھی سخت گناہگار اور اس مرد کے حق میں گرفتار ہوں گے، شریعت کا حکم یہ ہے یا تو وہ چار گواہ مسلمان ثقہ پرہیز گار قابلِ شہادت زنا سے ثابت کرادے کہ وہ اس وقت خاص میں اس مکان معین میں اس مرد کا اس عورت کے ساتھ زنا کرنا اور اپنا بچشمِ خود اس کے بدن کو اس کے بدن میں سرمہ دانی میں سلائی کی طرح دیکھنا بیان کریں جب تو عورت اس الزام سے بری ہوگی اور مرد پر زنا کی حد آئے گی،ورنہ عورت کو اسی کوڑے لگائے جائیں گے،اور جو لوگ اس کا بیان سچا مان کر مرد پر یہ تہمت کریں گے وہ بھی اسی اسی کوڑے کھائیں گے۔یہ سب حکم خود قرآن مجید میں مذکور۔اس ملك میں کہ حد شرع جاری نہیں اتنا فرض ہے کہ مسلمان اس عورت کو جھوٹا کذّاب اور ناحق افتراء باندھنے والی سمجھیں،پس مسلمان اس سے توبہ کرائیں اور وہ مجمع میں اپنے آپ کو جھٹلائے،اگر نہ مانے تو اسے چھوڑدیں کہ وہ سخت گناہ کی مرتکب ہوئی،اور ان دوگواہوں کی گواہی عورت کو کچھ بھی مفید نہیں کہ اول فقط ایك گواہ ہے،کافر کی گواہی کچھ مقبول نہیں دوسرے وہ اپنی آنکھوں کا دیکھا کچھ نہیں کہتے،تیسرے سننے میں بھی فقط اس عورت کی آواز بیان کرتے ہیں،یہ خود مدعیہ ہے،مدعی کا قول مسموع نہیں،چوتھے آبرواتارنا کچھ خاص زنا کرنے ہی کو نہیں کہتے مارنے پیٹنے یا مارپیٹ کا قصد کرنے پر بھی ایسا کلمہ کہا جاتا ہے،غرض گواہی محض مہمل ہے اور عورت کا قول سراسرباطل،اور مرد الزام سے بالکل بری،اور عورت پر جھوٹی تہمت کا الزام قائم اور اس پراس سخت گناہ سے توبہ فرض ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ اتم واحکم۔

مسئلہ٢٥۳:         ٦ذیقعدہ١٣١٠ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ کوئی بے دیکھے کسی مسلمان پر تہمت لگائے کہ اس نے اپنی بیٹی کے ساتھ زنا کیا اور اس شخص پر نہ کوئی ثبوت ہے نہ گواہی تو ایسی تہمت لگا کر بدنام کرنا جائز ہے یاناجائز ؟بینواتوجروا۔

الجواب:

سخت حرام قطعی گناہ کبیرہ ہے،ایسی تہمت رکھنے والا اﷲتعالٰی کے بڑے عذاب کا مستحق ہوتا ہے،اﷲ عزّوجل نے حکم فرمایا کہ ایسے شخصوں کو اسی کوڑے مارواور ان کی گواہی کبھی نہ سنو اور وہ فاسق ہیں،یہاں کوڑے تو نہیں لگا سکتے لہذا اسی قدر کریں کہ جب تك وہ تہمت رکھنے والا مجمع میں توبہ نہ کرے اور


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن