30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں اپنے والد ماجد کے حال میں لکھتے ہیں:
|
حضرت ایشاں در قصبہ ڈاسنہ بزیارت مخدوم الہ دیارفتہ بودند شب ہنگام بود دراں محل فرمودند مخدوم ضیافت مامی کنند ومی گویند چیزے خوردہ روید توقف کردند تا آنکہ اثر مردم منقطع شد وملال بریاراں غالب آمدآنگاہ زنے بیامد طبق برنج و شیرینی برسر و گفت نذرکردہ بودم کہ اگر زوج من بیاید ہماں ساعت ایں طعام پختہ نشیندگان درگاہ مخدوم الہ دیا رسانم دریں وقت آمد ایفائے نذر کردم۔[1] |
حضرت ایشاں قصبہ ڈاسنہ میں حضرت مخدوم الہ دیا کی زیارت کے لئے تشریف لے گئے،رات کا وقت تھا اس وقت فرمایا کہ حضرت مخدوم نے ہماری دعوت کی ہے اور فرمایا ہے کہ کھاناکھاکر جائیں۔آپ نے دعوت کا انتظار فرمایا یہاں تك کہ رات گزرجانے کی وجہ سے لوگوں کی آمد ورفت بھی ختم ہوگئی،احباب ملول ہوئے،اچانك ایك عورت میٹھے طعام کاتھال لئے نمودار ہوئی اس نے کہا میں نے نذر مانی تھی کہ میرا خاوند جس وقت گھرواپس آئے گا میں اسی وقت طعام پکاکر مخدوم الہ دیا کی درگاہ میں قیام پذیر فقراء میں تقسیم کروں گی،میری خواہش تھی کہ خدا کرے اس وقت رات گئے درگاہ میں کوئی موجود ہوتا کہ طعام تناول کرے اور میری نذر پوری ہو۔(ت) |
(٢)اسی میں ہے:
|
حضرت ایشاں میفرمودند کہ فرہادبیگ را مشکلے پیش افتاد نذر کردم کہ بارِ خدایا کہ اگر ایں مشکل بسر آید ایں قدر مبلغ بحضرت ایشاں ہدیہ دہم آں مشکل مندفع شد آں نذر از خاطر اوبرفت بعد چندے اسپ اوبیمار شد و نزدیك ہلال رسید برسبب ایں امر مشرف شدم بدست یکے ازخادمان گفتہ فرستادم کہ ایں بیماری اسپ عدم وفائے نذرست اگر اسپ خودرامیخواہی نذرے راکہ در فلاں محل التزام نمودہ بفرست وے نادم شد وآں نذر فرستاد ہماں ساعت اسپ او شفا یافت۔[2] |
حضرت ایشاں نے فرمایا کہ فرہاد بیگ کو ایك مشکل در پیش ہے، اس نے نذرمانی ہے کہ اے باری تعالٰی اگر یہ مشکل سرہوجائے تو میں مبلغ اتنے حضرت ایشاں کی خدمت میں ہدیہ دوں گا،وہ مشکل ختم ہوگئی اور اس کے ذہن سے وہ نذر نکل گئی،اس کے بعد اس کے چند گھوڑے بیمار ہوکر قریب المرگ ہوگئے،مجھے جب معلوم ہوا تو میں نے اس کو ایك خادم کے ہاتھ پیغام بھیجا کہ اگر گھوڑوں کی خیر چاہتے ہوتو فورًا نذر پوری کرو جو تم نے فلاں جگہ فلاں وقت مانی تھی نذر پوری نہ کرنے کی وجہ سے گھوڑے بیمار ہوئے ہیں،تو وہ بہت نادم ہوا،اورنذر خدمت میں ارسال کردی تو گھوڑے فورًا تندرست ہوگئے۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع