30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نذرکرتے،ایك دن میں ان کے پاس حاضر تھا کچھ گائیں اپنے گوالے کے ساتھ گزریں،حضرت نے ان میں سے ایك کی طرف اشارہ کرکے فرمایا اس گائے کے پیٹ میں سرخ پچھڑا ہے جس کے ماتھے پر سپیدی ہے۔اور اس کا سب حلیہ بیان فرمایا،فلاں دن فلاں وقت پیدا ہوگا اور وہ ہماری نذر ہوگا فقراء اسے فلاں دن ذبح کرینگے اور فلاں فلاں اسے کھائیں گے۔پھر دوسری گائے کی طرف اشارہ اشارہ کیا اور فرمایا:اس کے پیٹ میں پچھیاہے۔اور اس کا حلیہ بیان فرمایا فلاں وقت پیدا ہوگی اور وہ میری نذر ہوگی،فلاں فقیر اسے فلاں دن ذبح کرے گا اور فلاں فلاں اسے کھائیں گے اور ایك سرخ کتّے کا بھی اس کے گوشت میں حصہ ہے۔ہمارے والد نے فرمایا خداکی قسم جیسا شیخ نے ارشاد کیا تھا سب اسی طرح واقع ہوا۔
(٩)نیزفرماتے ہیں:اخبرنا الفقیۃ الصالح محمد الحسن بن موسی الخالدی قال سمعت الشیخ الامام شھاب الدین السھروردی رضی اﷲ تعالٰی عنہ یقول مالاحظ عمی شیخنا الشیخ ضیاء الدین عبدالقاھر رضی اﷲ تعالٰی عنہ مریدابعین الرعایۃ الانتج وبرع وکنت عندہ مرۃ فاتاہ سوادی بعجل وقال لہ یاسیدی ھذانذرناہ لك وانصرف الرجل فجاء العجل حتی وقف بین یدی الشیخ فقال الشیخ لنا ان ھذاالعجل یقول لی انی لست العجل الذی نذرلك بل نذرت للشیخ علی بن الھیتی وانما نذرلك اخی فلم یلبث ان جاء السوادی وبیدہ عجل یشبہ الاول فقال السودی یاسیدی انی نذرت لك ھذاالعجل ونذرت الشیخ علی بن الھیتی العجل الذی اتیتك بہ اولاوکانا اشتبھا واخذالاول وانصرف[1]۔ہمیں خبردی فقیہ صالح ابومحمد حسن بن موسٰی خالدی نے کہ میں نے شیخ امام شہاب الدین سہروردی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کو فرماتے سنا کہ ہمارے شیخ حضرت عبدالقاہر ضیاء الدین سہروردی رضی اﷲ تعالٰی عنہ جب کسی مرید پر نظرِ عنایت فرماتے وہ پھولتاپھلتا اور بلند رتبہ کو پہنچتا،اور ایك دن میں حضور میں حاضر تھا کہ ایك دہقانی ایك بچھڑا الایا اور عرض کی یہ ہماری طرف سے حضرت کی نذر ہے،اور چلاگیا،بچھڑا آکر حضرت کے سامنے کھڑا ہوا حضرت نے فرمایا یہ بچھڑا مجھ سے کہتا ہے میں آپ کی نذرنہیں ہوں میں حضرت شیخ بن علی بن ہیتی کی نذر ہوں آپ کی نذر میرا بھائی ہے۔کچھ دیر نہ ہوئی تھی کہ وہ دہقانی ایك اور بچھڑا لایا جو صورت میں اس کے مشابہ تھا اور عرض کی:اے میرے سردار!میں نے حضور کی نذر یہ بچھڑامانا تھا اور وہ بچھڑا جو پہلے میں حاضر لایا وہ میں نے حضرت شیخ علی بن ہیتی کی نذر مانا ہے مجھے دھوکا ہوگیا تھا۔یہ کہہ کر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع