دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

تناول فرمانا کیونکہ ممکن تھا۔

(٣)نیز فرماتے ہیں:حدثنا الشریف ابوعبداﷲ بن الخضر الحسینی قال اخبرنا ابی قال کنت مع سیدی الشیخ محی الدین عبدالقادر رضی اﷲ تعالٰی عنہ ورأی فقیرامکسور القلب فقال لہ ماشأنك قال مررت الیوم بالشط وسألت ملاحًا ان یحملنی الی الجانب الاٰخرفابی وانکسر قلبی لفقری فلم یتم کلام الفقیر حتی دخل رجل معہ صرۃ فیھا ثلاثون دینارا نذراللشیخ فقال الشیخ لذٰلك الفقیر خذھذہ الصرۃ واذھب بھا الی الملاح واعطھا لہ وقل لہ لاترد فقیرا ابدا وخلع الشیخ قمیصہ واعطاہ للفقیر فاشتری منہ بعشرین دینارا[1]

ہمیں شریف ابوعبداﷲ محمد بن الخضرالحسینی نے حدیث بیان کی،کہا ہم سے والد فرمایا میں حضور سیدنا غوث اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے ساتھ تھا حضور نے ایك فقیر شکستہ دل دیکھا،فرمایا تیرا کیا حال ہے؟عرض کی آج میں کنارہ دجلہ پر گیا ملاح سے کہا مجھے اس پار لے جا،اس نے نہ مانا،محتاجی کے سبب میرا دل ٹوٹ گیا،فقیرکی بات ابھی پوری نہ ہوئی تھی کہ ایك صاحب ایك تھیلی میں تیس اشرفیاں حضور کی نذر لائے حضور نے فقیر سے فرمایا یہ لو اور جاکر ملاح کو دو اور اس سے کہنا کبھی کسی فقیر کو نہ پھیرے،اور حضور نے اپنا قمیص مبارك اتارکر اس فقیر کو عطافرمایا وہ اس سے بیس اشرفیوں کو خریدا گیا۔

(٤)نیز فرماتے ہیں:الشیخ بقابن بطوکان الشیخ محی الدین عبدالقادر رضی اﷲ تعالٰی عنہ یثنی علیہ کثیر و تجلہ المشائخ والعلماء وقصدبالزیارات والنذورمن کل مصر[2]۔حضور سیدناغوث اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ حضرت شیخ بقابن بطو رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی بہت تعریف فرمایا کرتے اور اولیاء وعلماء سب ان کی تعظیم کرتے،ہر شہر سے لوگ ان کی زیارت کو آتے اور ان کی نذر لاتے۔

(٥)نیز فرماتے ہیں:الشیخ منصور البطائحی رضی اﷲ تعالٰی عنہ من اکابر مشائخ العراق اجمع المشائخ والعلماء علی تبجیلہ وقصد بالزیارات والنذور من کل جھۃ  [3]حضرت منصور بطائحی رضی اﷲ تعالٰی عنہ


 

 



[1] بہجۃ الاسرار ذکر شیئ من شرائف اخلاقہ رضی اﷲ عنہ مصطفی البابی مصر ص١٠٤

[2] بہجۃ الاسرار شیخ بقابن بطو مصطفی البابی مصر ص١٥٩

[3] بہجۃ الاسرار شیخ منصور البطائحی مصطفی البابی مصر ص١٤٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن