30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
شخصیکہ در طریقہ دریہ قصدِ بیعت میکند البتہ او رادرجناب حضرت غوث الاعظم اعتقادے عظیم بہم میرسد(الیٰ قولہ)کہ خودرا از زمرہ غلاماں آنجناب میشمارد اھ [1]ملخصًا۔ |
ایك شخص نے طریقہ قادریہ میں بیعت کا ارادہ کیا یقینًا اس کو جناب حضرت غوث الثقلین میں بہت پختہ اعتقاد تھا(الیٰ قولہ)کہ خود کو آنجناب کے غلاموں میں شمار کیا اھ ملخصا(ت) |
اسی میں ہے:
|
اولیائے عظام مثل حضرت غوث الاعظم وحضرت خواجہ بزرگ الخ [2]۔ |
اولیائے عظام جیسے غوثِ اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ اور حضرت خواجہ بزرگ الخ(ت) |
یہی امام الطائفہ اپنی تقریر ذبیحہ مندرج مجموعہ زبدۃ النصائح میں لکھتے ہیں:
|
اگر شخصے بزے راخانہ پرور کند تا گوشت اوخوب شود اوراذبح کردہ وپختہ فاتحہ حضرت غوث الاعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ خواندہ بخوراند خللے نیست۔[3]
|
اگر کسی شخص نے کوئی بکراگھر میں پالاتاکہ اس کا گوشت اچھا ہوجائے اور اس کو ذبح کرکے پکاکر غوث اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی فاتحہ دلائے اور لوگوں کو کھلائے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔(ت) |
ایمان سے کہیوغوث الاعظم کے یہی معنی ہوئے کہ سب سے بڑے فریاد رس یا کچھ اور،خداجل وعلاکو ایك جان کر کہنا غوث الثقلین کا یہی ترجمہ ہوا کہ جن و بشر کے فریاد رس یا کچھ اور،اورپھر یہ کیسا کھلا شرك تمہارا امام اور اس کاساراخاندان بول رہا ہے،قول کے سچے ہوتوان سب کو بھی ذرا جی کرّا کرکے مشرك بے ایمان کہ دو ورنہ شریعتِ وہابیہ کیا آپ کی خانگی ساخت ہے کہ فقط باہر والوں کے لئے خاص ہے گھر والے سب اس سے مستثنٰی ہیں۔
الجواب:
غیر خداکیلئے نذرِ فقہی کی ممانعت ہے،اولیائے کرام کےلئے ان کی حیات ظاہری خواہ باطنی میں جو نذر کہی جاتی ہیں یہ نذر فقہی نہیں،عام محاورہ ہے کہ اکابر کے حضور جو ہدیہ کریں اسے نذر کہتے ہیں،بادشاہ نے دربار کیا اسے نذر یں گزریں،شاہ رفیع الدین صاحب برادرِ مولانا شاہ عبدالعزیز صاحب محدث دہلوی رسالہ نذور میں لکھتے ہیں:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع