دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

ہوگیا،اگر زید اپنی اس ماہ کی تنخواہ کو اپنے کسی نہایت غریب بیکس و مفلس رشتہ دار کو اس نیت سے دے تو اس کے ذمہ سے وہ عہد ساقط ہوجائے گا یا نہیں،درصورت عدم ساقط ہونے کے وہ اور کس کام میں خرچ کرے؟بینواتوجروا۔

الجواب:

ضرور نذرادا ہوجائیگی جبکہ وہ عزیز نہ اس کی اولاد میں ہو،نہ یہ اس کی نہ زوج و زوجہ،نہ سید وغیرہ جنہیں زکوٰۃ دینا جائز نہیں، بلکہ عزیز کو دینے میں دوناثواب ہے،صدقہ اور صلہ رحم،کماثبت عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم(جیسا کہ نبی اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے ثابت ہے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ٢٤٣:                     مرسلہ منشی عبدالصبور صاحب سوداگر                          ٦ذی الحجہ ١٣٢١ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص نے وقت شروع کرنے روز گار کے،یہ خیال کرلیا کہ مجھ کو جو نفع ہوگا اس میں سولھواں حصہ واسطے اﷲ کے نکالوں گا،اب اس کو لاگت سے زائد ایك روپیہ نفع ہوا لیکن متفرق خرچ یعنی تنخواہ ملازمان وغیرہ میں دو آنے اس نفع ایك روپے میں صرف ہوگئے باقی چودہ آنے رہے،اب وہ اصلی لاگت سے جو نفع ہوا ہے اس میں سے سولھواں حصہ نکالے یا بعد مجراکرنے خرچ متفرق کے ماہوار میں سے نکالے۔

الجواب:

صرف خیال کرلینے سے وجوب تو نہیں ہوتا جب تك زبان سے نذر نہ کرے،ہاں جو نیت اﷲ عزوجل کے لئے اس کا پورا کرنا ہی چاہیئے،جو خرچ کہ تجارت کے متعلق ہو اور حساب تجارمیں اسی پر ڈالا جاتا ہے وہ مجرادے کر جو بچے اسے نفع کہتے ہیں،پھر اس نفع میں جو کچھ اپنا خرچ خانگی وغیرہ دیگر مصارف علاوہ خرچ تجارت میں صرف ہوجائے وہ مجرانہ دیا جائے گا کہ یوں تو جو نفع بچتا ہے وہ خرچ ہی ہونے کےلئے ہوتا ہے،پس وہ نوکر اگر تجارت کا نوکر ہے اور اس کی تنخواہ حسبِ دستور تجارخرچ تجارت میں محسوب کی جاتی ہے،اس کے بعد جو بچتا ہے وہ نفع سمجھا جاتا ہے،جب تو چودہ آنے کا سولھواں حصہ تصدق کرے اور اگرخرچ تجارت مجرادے کر کامل روپیہ بچا تھا یہ تنخواہ اس کے متعلق نہیں تو پورے روپیہ کا سولھواں حصہ دے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ٢٤٤تا٢٤٧:            مرسلہ محمد عبدالصبور صاحب سوداگرابن منشی محمد ظہور صاحب جوہری                            ٢٠ربیع الآخرشریف

اس مسئلہ میں کیافرماتے ہیں علمائے دین،ایك شخص نے اپنی تجارت کے منافع میں خدا وندکریم کا


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن