30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
شفاء اوقدوم غائب فانہ مجاز عن الصدقۃ علی الخادمین لقبورھم کما قال الفقھاء فیمن دفع الزکاۃ لفقیروسماھا قرضا صح،لان العبرۃ بالمعنی لا باللفظ، وکذٰلك الصدقۃ علی الغنی ھبۃ والھبۃ علی الفقیر صدقۃ[1]الی اٰخرما افادواجاد ذکرہ فی بحث القنیۃ ونقل جوازہ ایضا عن الامام ابن حجر المکی، قلت وھو مفادقولہ حرام مالم یقصد واصرفھا لفقراء الانام۔ |
یہ نذریں وہاں مزارات کے خادموں کےلئے صدقہ مجازًا مراد ہوتی ہیں،جیسا کہ فقہاء کرام نے فرمایا کہ اگر کوئی شخص اپنی زکوٰۃ کسی کو قرض کا نام لے کر دے تو صحیح ہوگا کیونکہ معنی کا اعتبار ہوتا ہے لفظوں کا اعتبار نہیں ہوتا،اور یونہی نفلی صدقہ کسی غنی کو ہبہ کے نام سے یا فقیر کو صدقہ ہبہ کے نام سے دینا(یاہبہ کوصدقہ کے نام سے)دینا جائز ہے۔علامہ نابلسی کے بیان کے آخر تک،جہاں انہوں نے قنیہ کی بحث کو ذکر کرکے یہ بہترین فائدہ بیان فرمایا،اور انہوں نے امام ابن حجر مکی سے بھی اس جواز کو نقل فرمایا،قلت(میں کہتا ہوں کہ)درمختار کے قول کہ جب تك فقراء پرصرف کرنے کی نیت نہ کریں تو حرام ہے کا یہی مفاد ہے۔(ت) |
ردالمحتار میں ہے:
|
لایخفی ان لہ الصرف الٰی غیرھم(ای غیرفقراء الباب الذی عینہ فی النظر کما مرسابقا،ولابدان یکون المنذور مما یصح بہ النذر کالصدقۃ بالدراھم ونحو ھا اما لو نذر زیتا لایقادقندیل فوق ضریح الشیخ اوفی المنارۃ فباطل [2]اھ مختصرا۔واﷲتعالٰی اعلم۔ |
مخفی نہ رہے کہ اس کو دوسرے فقراء(یعنی نذر میں معین کردہ فقراء کے غیر)پر خرچ کرنے کا اختیار ہوگا جیسا کہ پہلے گزرا،اور ضروری ہے کہ منذور وہ چیز ہو جس سے نذر صحیح ہوجائے جیسا کہ دراہم وغیرہ کا صدقہ کرنا،ہاں اگر تیل کے چراغ قبر کے اوپر جلانے کی نذر مانی ہو یا وہاں مزار کے منارہ پر جلانے کی نذر ہوتو یہ باطل ہوگی،اھ مختصرًا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ (ت) |
مسئلہ٢٤٢: ازشہر کہنہ مرسلہ مولوی عبدالواحد متھراوی ٢٠ذی القعدہ١٣٣٧ھ
زید نے عہد کیا تھا کہ میں ملازم ہوجاؤں تو ایك ماہ کی تنخواہ راہِ خدا میں صرف کروں گا،اب وہ ملازم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع