30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
سقط النذر[1]انتہی ملتقطا،واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔ |
تو وہ نذر ختم ہوجائے گی،اھ ملتقطا، واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم(ت) |
(٣)مسجد کے طاق بھرنے کی منت سے اگر مقصود مساکین پر تصدق ہوتو نذر صحیح ہے اس طاق بھرنے کی تعیین لغو،جہاں چاہے مساکین کودے دے نذر ادا ہوجائے گی اور اگر اس منت سے مقصود مسجد کا طاق ہی بھرنا ہے پھر غنی مسکین جو چاہے لے لے، جیسا کہ بعض جہال خصوصًا عورتوں کے تعامل سے ظاہر ہوتا ہے تو وہ منت ہی کرنی لغو ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ٢٤٠: ازجائس ضلع رائے بریلی محلہ زیرمسجد مکان حاجی ابراہیم صاحب مرسلہ ولی اﷲ صاحب ٢ربیع الاول شریف
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مولود شریف کی نذرماننا جائز ہے یانہیں؟بینواتواجروا۔
الجواب:
مجلس میلاد شریف کہ طریقہ رائجہ حرمین شریفین پر ہواعلی مستحبات سے ہے،خواہ نذر مان کرکریں یا بلا نذر،ہاں محلِ نظریہ امر ہے کہ نذر ماننے سے واجب ہوجائے گی،جیسے نماز یا صدقہ۔یاواجب نہ ہوگی بدستور مستحب رہے گی،جیسے تلاوتِ قرآن مجید کہ ایك قول منت ماننے سے بھی واجب نہیں ہوتی۔کمافی الخانیۃ وغیرھا(جیسا کہ خانیہ وغیرہ میں ہے۔ت)اس کا جزئیہ اس وقت نظرمیں نہیں،
|
لَعَلَّ اللہَ یُحْدِثُ بَعْدَ ذٰلِکَ اَمْرًا ﴿۱﴾[2] واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔ |
ہوسکتا ہے اﷲ تعالٰی بعد میں کوئی صورت پیدا فرمادے۔ واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ٢٤١: از دھڑکی ١٣١٣ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص نے یہ نیت کی کہ اگر میری نوکری ہوجائے گی تو پہلی تنخواہ زیارت پیران کلیر شریف کے نذرکروں گا،وہ شخص تیرہ تاریخ سے نوکرہوا اور تنخواہ اس کی ایك مہینہ سترہ دن کے بعد ملی اب یہ ایك ماہ کی تنخواہ صرف کرے یا سترہ دن کی؟اور اس تنخواہ کاصرف کس طرح پر کرے یعنی زیارت شریف کی سفیدی و تعمیر وغیرہ میں لگائے یا حضرت صابرپیا صاحب قدس سرہ کی روح پاك کو فاتحہ ثواب بخشے یا دونوں طرح صرف کرسکتا ہے؟بینوا توجروا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع