30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کے نیچے مرقاۃ شریف میں ہے:
|
قال الخطابی معنی نھیہ عن النذر انما ھوالتاکید لامرہ وتحذیر التھاون بہ بعد ایجابہ،ولوکان معناہ الزجرعنہ لکان فی ذٰلك اسقاط لزوم الوفاءبہ اذ صار معصیۃ،وانما وجہ الحدیث لاتنذورا علی انکم تدرکون بالنذر شیألم یقدرہ اﷲ تعالٰی لکم،او تصرفون شیأ جری القضاء بہ علیکم واذافعلتم ذٰلك فاخرجوہ عنہ بالوفاء فان الذی نذر توہ لازم لکم[1]۔ قال الطیبی تحریرہ انہ علل النھی بقولہ:فان النذر لایغنی من القدر،ونبہ علی ان المنھی عنہ ھو النذر الذی یعتقد انہ یغنی من القدر بنفسہ،امااذا نذر واعتقدان اﷲ تعالٰی ھوالذی یسھل الامور،وھو الضار والنافع والنذورکالوسائل،فیکون الوفاء طاعۃ ،ولایکون منھیاعنہ،کیف وقد مدح اﷲ تعالٰی جل شانہ الخیرۃ من عبادہ بقولہ:" یُوۡفُوۡنَ بِالنَّذْرِ "" اِنِّیۡ نَذَرْتُ لَکَ مَا فِیۡ بَطْنِیۡ مُحَرَّرًا"قلت
|
خطابی نے فرمایا کہ نذر سے منع کا معنی یہ ہے کہ یہ نذر کے متعلق اہتمام کا اظہار ہے اور نذر کو اپنے ذمہ لازم کرنے کے بعد اس میں لاپروائی پر ڈرانا مقصود ہے،اور اگر نذر سے یہ منع برائے سزا ہوتا اس سے لازم آئے گا کہ نذر کو پورا کرنے کا حکم ختم ہوجائے کیونکہ یوں نذر گناہ قرار پائے گی،لہذا بلاشبہہ حدیث کی وجہ یہ ہے کہ نذر اس اعتقاد سے نہ مانو کہ نذر کی وجہ سے تقدیر بدل جائے گی کہ جس چیز کو اﷲ تعالٰی نے تمہارے لئے مقدر نہیں فرمایا نذر کی وجہ سے تم اس کو حاصل کرلوگے اور تقدیر میں جو چیز تم پروارد ہونے والی ہے تم اس کو نذر کے ذریعہ لوٹادو،اور جب نذر مانو تو اس سے بری الذمہ ہونے کے لئے اسے پورا کرو،کیونکہ جو نذر مانی ہے وہ تم پر لازم ہوچکی ہے۔(ت) طیبی نے فرمایا اس حدیث کی وضاحت یہ ہے کہ اس میں نہی کا تعلق اور اس کی علت،تقدیر سے نذر مستغنی نہیں کرتی، والاجملہ ہے۔اور اس میں تنبیہ ہے کہ اس عقیدہ سے نذر ماننا کہ یہ تقدیر کو تبدیل کردے گی اور اس سے مستغنی کردے گی ، یہ منع ہے،لیکن نذرمان کر یہ عقیدہ رکھنا اﷲ تعالٰی ہی معاملات کو آسان فرماتا ہے اور وہی ذاتی طور پر نافع اور ضار ہے اور نذر محض ایك وسیلہ ہے،۔تو اس عقیدہ سے نذر اور اس کو پورا کرنا عبادت ہے،اور یہ صورت ممنوع نہیں ہے یہ کیسے ممنوع ہوسکتی ہے جبکہ اﷲ تعالٰی جل شانہ نے اپنے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع