دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

شہید صاحب مراد پوری کردی اور اینٹ نئی موجود نہیں بلکہ زید کے باغ کے اندر ایك دیوار ہے اس دیوار سے اینٹ لے کر مزار شریف بنواسکتا ہے یا نہیں ؟ بینوا توجروا۔

الجواب:

مزار پختہ بنانے کی منت شرعی منت نہیں،اس کو پورا کرنا شرعًا واجب نہیں،وہ دیوار جو اس کے باغ میں ہے اگر اس کی ملك ہے تو اس کی اینٹوں سے مزار بنواسکتا ہے جبکہ وہ کسی دیوار ناپاك جگہ استعمال میں نہ آئی ہو۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ٢٣٤:از مانگل لکہڑی ضلع گرگاواں ڈاکخانہ دھینار ریاست دوجانہ مرسلہ حافظ غلام کبریا صاحب پیش امام٢شوال ١٣٣٩ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین بزرگوں کی منت ماننا کیسا ہے؟بعضے کہتے ہیں یہ تعظیم اﷲ کے واسطے ہے غیر کونہ چاہئے۔

الجواب:

بزرگوں کی منت حقیقۃً مولیٰ عزّوجل ہی کے لئے منت ہوتی ہے اور بزرگوں کو ایصالِ ثواب کرکے ان سے تقرب بغرضِ توسل،اس میں شرعًا کوئی حرج نہیں،

کما افادہ العلامۃ عبدالغنی النابلسی قدس سرّہ القدسی فی الحدیقۃ الندیۃ۔واﷲتعالٰی اعلم۔

جیسا کہ علامہ عبدالغنی نابلسی قدس سرہ القدسی نے اسے حدیقہ ندیہ میں بیان فرمایا ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ٢٣٥:         ٩صفر١٣١٢ھ

اگرکوئی شخص منت مانے کہ میرا فلاں کام ہوجائے گا تو میں پانچ روپے کا غلّہ محتاجوں کو تقسیم کروں گا،اب تقسیم کے وقت کسی غریب کو کپڑے کی حاجت ہے تو کپڑا بنادینا اور حاجت رفع کرنا ادائے نذر کے لئے کافی ہوگا یانہیں ؟ بینواتوجروا۔

الجواب:

پانچ روپے یا پانچ روپے کا غلّہ،کپڑا،کوئی چیز محتاج کو پہنچ جائے۔کپڑا اگر سلواکردیا تو جوسلائی میں جائے گا مجرانہ ہوگا۔

فی الدرالمختار نذران یتصدق بعشرۃ دراھم من الخبز فتصدق بغیرہ

درمختار میں ہے کہ اگر کوئی نذر مانے کہ میں دس درہم کی روٹی صدقہ کروں گا تو اگر اس نے روٹی کے بجائے

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن