30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کہ یہ نیاز دلواؤاور یہ نیاز ان شرائط سے دلواؤ کہ ایك گائے خریدواس کے سہرا باندھو اور فقیروں کا گروہ خاص اس نیاز کے واسطے مخصوص ہے ان کو ببلواکر ان کے سر گروہ کو جوڑا پہناؤ،پھر گائے چہل تنوں کی ذبح کی جائے اس کو پکاکر مع روٹی کے فقیروں کو دے دیا جائے وہ جو کچھ اس میں سے تم کو واپس دے دیں لے کر اپنے صرف میں لاؤ،بعد اس کے کوئلے بہت سے دہکاکر زمین پر بچھائے جائیں ان انگاروں پر وہ فقیر لڑکی کوگود میں لے کر لوٹیں گے اور پاؤں سے گھوندیں گے آگ کا کچھ بھی اثر ان کے بدن پر نہ ہوگا،لہذا نوشتہ بالامعنوں سے شرعًا کیا کرنا چاہئے؟بینواتوجروا۔
الجواب:
چہل تن چالیس شہداء ہیں،اگر منت سے یہ مراد تھی کہ گائے مولیٰ عزّوجل کےلئے ذبح کرکے اس کا ثواب ان شہیدوں کو پہنچایا جائے تو وہ نذر واجب ہوگئی عورت کے ترکہ سے ادا کی جائے تو بہتر ہے یعنی گائے مولیٰ عزوجل کے نام پر ذبح کرکے اس کا گوشت مساکین مسلمین کو تقسیم کردیاجائے اور وہ لہو ولعب کہ سوال میں مذکور ہے باطل ومردود ہے،اگر منّت ماننے والے کے ذہن میں یہی صورت با زیچہ تھی جو ملنگوں کا معمول ہے وہ منت ہی سرے سے باطل ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ٢٢٩تا٢٣٠:از باگ ضلع امچہرہ ریاست گوالیار مکان منشی اوصاف علی صاحب سب انسپکٹر مرسلہ شیخ اشرف علی صاحب پنشنر ریاست کوڑ١٢جمادی الاولیٰ١٣٢٦ھ
(١)زید نے نذرمانی کہ اگر میرا فلاں کام اﷲ کردے گا تو میں مولود شریف یا گیارھویں شریف وغیرہ کروں گا،تو کیا اس کھانے یا مٹھائی کو اغنیاء بھی کھاسکتے ہیں؟
(٢)زید نے یہ نذر مانی کہ اگرمیرا کام ہوجائے گا تو میں اپنے احباب کو کھانا کھلاؤں گا،تو کیا اس طرح کی منت ماننا اور اس کا ادا کرنا زید پر واجب ہوگا یانہیں؟بینواتوجروا۔
الجواب:
(١)مجلس میلاد و گیارھویں شریف میں عرف و معمول یہی ہے کہ اغنیاء و فقراء سب کو دیتے ہیں جو لوگ ان کی نذر مانتے ہیں اسی طریقہ رائجہ کا التزام کرتے ہیں نہ یہ کہ بالخصوص فقراء پر تصدّق،تو اس کا لینا سب کو جائز ہے،یہ نذورفقہیہ سے نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
(٢)یہ کوئی نذر شرعی نہیں،وجوب نہ ہوگا،اور بجالانا بہتر،ہاں اگر احباب سے مراد خاص معین بعض فقراء و مساکین ہوں تو وجوب ہوجائے گا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع