30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہوگا یانہیں،اگر کوئی اس حیلہ بہانہ سے منع کرے اور راہ میں ڈاکے چوری ہوتا ہے ارسال نہ کرنا لازم ہے اور بعض امانتدار خیانت کرتا ہے،ایسے احتمال گمان سے روکنا مال نذر کاردرست ہے یانہیں،اگر کوئی شخص مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کی تشبیہ بھوت خانہ کالی گھر کے مثل کہے اس کا کیا حکم ہے؟بدتعظیم بے ادب کلام ہے یانہیں؟بینواتوجروا۔
الجواب:
وہ نذر بلاشبہہ جائز ہے اور نذرکا پورا کرنا واجب،قال اﷲ تعالٰی وَلْیُوۡفُوۡا نُذُوۡرَہُمْ [1] (اﷲ تعالٰی نے فرمایا:اپنی نذروں کو پورا کرو۔ت)اور جب نذر میں تخصیص مساجد طیبہ حرمین شریفین کی کی ہے تو وہیں بھیجنا انسب ہے اگر آسان ہواور اگر یہیں کی مساجد میں صرف کردے جب بھی حرج نہیں کہ تعیین مکان نذر میں نامعتبر ہے دونوں شہر کریم کی نسبت وہ کلمہ کہنا ضرور گستاخی و توہین و کلمہ کفر ہے اور نذر پوری کرنے سے جو شخص رد کرے وہ منّاعٍ للخیر(بھلائی سے روکنے والا۔ت)ہے،اور ایسے ناذر کو جو خاطی کہے خود خاطی ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ٢٢٧: نورمحمد ریاست بہاول پور اسٹیشن صادق آباد ڈاك خانہ اختر پور ضلع خان پور ٣ربیع الآخر ١٣٣٥ھ
اگر بدرگاہ خداوند کریم سوال کیا جائے کہ مجھ کو فرزند عطاہو یا بیماری دفع ہو یا قرض ادا ہو تو اس قدر خیرات فی سبیل اﷲ بارواحِ رسول کریم صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم یا حضرت پیر دستگیر یا ولی اﷲ کردوں گا یہ نذر جائز ہے یانہیں؟فقط والسلام۔
الجواب:
بلاشبہہ جائز ہےاور اس کا کرنا واجب،قال اﷲ تعالٰی وَلْیُوۡفُوۡا نُذُوۡرَہُمْ [2] (ا ﷲتعالٰی نے فرمایا:اپنی نذریں پوری کرو۔ت) واﷲتعالٰی اعلم۔
مسئلہ٢٢٨: مرسلہ غلام محی الدین ملازم طبع کریمی ١٩ربیع الآخر١٣٣٥ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك لڑکی کی نانی نے نیاز مانی کہ اگر میرے نواسی پیداہوگی تو میں چہل تنوں کی گائے ذبح کروں گی،چنانچہ ایك مدت کے بعد لڑکی پیدا ہوئی،اس کے پیداہونے کے بیس روز بعد نانی کاانتقال ہوگیا،اب لوگ لڑکی کے والدین سے کہتے ہیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع