30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
خوردن کرد حقیقۃ خورد واگر چناں بودے فقر و فاقہ از جہاں برخاستے وحکمت الٰہیہ کہ باختلاف لزوم در رزق ست کہ وَلَوْ بَسَطَ اللہُ الرِّزْقَ لِعِبَادِہٖ لَبَغَوْا فِی الْاَرْضِ وَ لٰکِنۡ یُّنَزِّلُ بِقَدَرٍ مَّا یَشَآءُ ؕ [1]معاذ اﷲ از ھم پاشیدے وآنکہ از حاشیہ اصول شاشی منقول شد معنیش آنست کہ در(أکلت) اقتضائے طعام از جہت تحصیل محلوف علیہ ست زیرا کہ اکل فعل متعدی ست وفعل متعدی بے مفعول بہ صورت نہ بند واینجا مفعول بہ طعام ست تا آنکہ اگر اکل بے طعام صورت بستے حنث بے اوحاصل شدے واذ لیس فلیس اینجا بر معنی باطل حمل کردن در چہ مرتبہ از جنون ست نسأل اﷲ العفو و العافیۃ ولاحول ولاقوۃ الا باﷲ العلی العظیم،واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
شرط ہوگا نہ کہ تصور شرط ہوگا،کھانے کے محض تصور کرلینے سے کھانا متحقق نہیں ہوتا،یہ بات ہر عقلمند بچہ بھی جانتا ہے اور ایسا ہونا بداہۃً عقل کے خلاف ہےکہ کوئی کھانے کا تصور کرے تو حقیقی کھانا ہوجائے گا۔اگر ایسا ہی ہوتو پھر دنیا سے فقر و فاقہ ختم ہوجائے،اور رزق میں تفاوت کی یہ حکمت معاذاﷲ ختم ہوجائے جس کو اﷲ تعالٰی نے یوں بیان فرمایا،اگر اﷲ تعالٰی سب کےلئے رزق کو کشادہ کردے تو لوگ زمین میں بغاوت کردیں لیکن وہ بقدر مشیت رزق اتارتا ہے۔اور اصول شاشی کے حاشیہ سے جو نقل کیا گیا اس کا معنی یہ ہے اکلت (میں کھاؤں)کا فعل طعام کا مقتضی ہے تاکہ اس قسم والے کی قسم سے متعلق چیز معلوم ہوسکے کیونکہ اکل(کھانا) متعدی فعل اور کوئی متعدی فعل،مفعول بہ کے بغیر نہیں پایاجاسکتا جبکہ یہاں کھانے کا مفعول بہ طعام ہے حتی کہ اگر کھانا بغیر طعام متصور ہوسکے تو پھر کھانے کے بغیر قسم ٹوٹ جائے،تو جب کھانا بغیر طعام متصور نہیں ہوسکتا تو طعام کے بغیر قسم بھی نہ ٹوٹے گی۔یہاں پر شخص مذکور نے جو معنی مراد لیا ہے۔وہ غلط اور باطل ہے اور اس کو مرادلینا جنون سے کم نہیں ہے،ہم اﷲ تعالٰی سے معافی اور عافیت کا سوال کرتے ہیں، ولاحول ولاقوۃ الا باﷲ العلی العظیم۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ٢١٨: از مدراسمٰعیل صاحب از مقام پکاسن ملك میواڑ محلہ مومناں ١٦صفر١٣٣٦ھ
چند شخص نے مسجد کے اندر کہا کہ جو شخص بیٹی پر روپیہ لے یاقرضدار کے یہاں کھاناکھائے تو کلمہ شریف اور قرآن سے پھرے تو اس کا کاغذ بھی لکھا مگر وہ کاغذ بھی پھاڑڈالا اور وہی کام کرنے لگ گئے ان کے واسطے کیا حکم ہے؟بینواتوجروا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع