دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

باید کہ دیانۃً معتبر شود گوپیش زن وسائر ناس مقبول مباش۔

 

 

 

 

اقول: عدم امر بخروج وامر بعدم خروج متقابل نیست کہ اول در ثانی موجود ست وقسم قسم نتواں شد آرے سکوت مطلق و تکلم باجنبی وتکلم بنافی ہرسہ ازوجوہ تحقق اوست فاما انواعش نتواں شد کہ تکلم وجودی ست نوعے از عدم چساں باشد پس مصداقش نیست مگر ہماں عدم امر بخروج و در سکوت محض چیزے بااونیست ودر تکلمات مقارن بکلام ست وشے بمقارنات متنوع نشود وقاطع شغب آنست کہ درجملہ مسائل ترك کہ بالاگزشت علماء ازیں احتمال کہ مراد از وتکلم بمنافی مراد باشد اصلا خبر ندادہ اند پس روشن شد کہ اور امساغ نیست ھکذا ینبغی التحقیق واﷲ تعالٰی ولی التوفیق الحمد ﷲ سخن بمنتہی رسید ودریں مسئلہ نازلہ ابانت علل وسد خلل ورد زلل بذروہ اقصے در ضمن او مسائل اوکثیرہ وفوائد عزیزہ بوضوح پیوست پس بلحاظ تاریخ الجوھر الثمین فی علل نازلۃ الیمین نامش کردن مناسب ست،واﷲ تعالٰی اعلم۔

 

قسم میں معنی کی زیادتی(حکم دینا)خود قسم کو پیدا کرتا ہے یعنی قسم ہونے کے منافی نہیں ہے لہذا قسم کھانے والا اگر اقوی یعنی زیادتی والی قسم کی نیت کرے کہ اس معنی کا ترك ہوتو طلاق ہوگی،تو دیانۃً یہ نیت قبول ہونی چاہئے،اگرچہ بیوی اور دوسرے لوگوں کے ہاں وہ مقبول نہ ہو۔(ت)

اقول:(میں جواب میں کہتا ہوں کہ)نکلنے کاحکم نہ دینا اور نہ نکلنے کاحکم دینا،یہ دونوں چیزیں آپس میں منافی نہیں ہیں کیونکہ پہلا معنی دوسرے معنی میں بھی موجود ہے(حالانکہ اقسام کا آپس میں ایك دوسرے کے مبائن ہونا ضروری ہے)لہذا یہ دو قسمیں علیحدہ علیحدہ نہ ہوئیں۔ہاں مطلق خاموشی،اجنبی گفتگو،اور منافی گفتگو،ان تینوں صورتوں میں ترك متحقق ہوجاتا ہے مگر یہ ترك کی قمسیں نہیں ہیں کیونکہ ترك عدم کانام ہے اور گفتگو یعنی تکلم وجودی چیز ہے تو وجودی چیز عدمی چیز کی قسم کیسے بن سکتی ہے،تو معلوم ہوا کہ ترك کا مصداق صرف نکلنے کا حکم نہ دینا ہے،اور وہ سکوت جس کے ساتھ کوئی اورچیز نہ ہوا ور مقام کلام میں وہ کلام سے مقارن قرار پاتا ہے اور کوئی چیز اپنے مقارن کے ساتھ قسم نہیں بنتی۔اس قیل وقال کا خاتمہ یوں ہوجاتا ہے کہ ترك سے متعلق جتنے مسائل گزرے ہیں ان میں علماء کرام نے منافی گفتگو،کے احتمال کو ذکر نہیں کیا،اور انہوں نے کہیں بھی یہ نہیں فرمایا کہ"نہ نکلنے کا حکم" تو واضح ہوگیا کہ اس احتمال کا یہاں کوئی دخل نہیں ہے۔تحقیق یوں مناسب ہے اور اﷲ تعالٰی ہی توفیق کامالك ہے،الحمد ﷲ یہ بحث اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے قسم کے پڑنے میں یہ ایسی بحث ہے جس میں علتوں کی وضاحت،خلل کا سَدِّ باب اور غلطیوں کا ازالہ اعلیٰ پیمانے پر ہوا ہے اور اس بحث کے ضمن میں کثیر مسائل اور نادر فوائد بھی پائے گئے ہیں،پس تاریخی لحاظ سے اس کا نام الجوہر الثمین فی علل نازلۃ الیمین

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن