دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

فِی الْعٰلَمِیۡنَ ﴿۷۹ [1]ای ابقینالہ ثناء جمیلا[2]کمافی مجمع البحار وغیرہ وابقاء وجودی ست کہ بقاء وجودی ست۔

اقول: ابقاکہ حی قیوم عزجلالہ میکند عند المحققین وجودی باشد امابناء علی مذہب امام اھلسنت القاضی ابی بکر الباقلانی والامامین امام الحرمین والرازی ان البقاء عین الوجود لاامر زائد علیہ فالابقاء ھو الایجاد واما بناء علٰی مذہب ائمۃ الکشف والشہود من تجدد الامثال فی کل شئی حتی الجواھر فیکون الابقاء ایجاد الامثال کل حین ولہذا چنانکہ اطلاق باری وخالق برغیر او سبحٰنہ نیست اطلاق قیوم نیز نتواں شد بلکہ علماء بروتکفیر کردہ اند در مجمع الانہر فرمود اذا وصف اﷲ بما لایلیق بہ او نسبہ الی الجھل اوالعجز او النقص او اطلق علٰی المخلوق من الاسماء المختصۃ بالخالق نحو القدوس والقیوم والرحمٰن وغیرہا یکفر[3] (ملخصًا)

 

فِی الْعٰلَمِیۡنَ ﴿۷۹ ۔بعد والوں میں ہم نے ان کی اچھی ثناء باقی رکھی،جیسا کہ مجمع البحار وغیرہ میں ہے،چھوڑنا،باقی رکھنے کے معنی میں وجودی چیز ہے کیونکہ بقاء وجودی ہے۔(ت)

اقول:(میں جواب میں کہتا ہوں)ابقا(باقی رکھنا)حیّ و قیّوم(جل جلالہ)کا فعل ہوتومحققین کے نزدیك وجودی ہے، اس لئے کہ امام اہلسنت قاضی ابوبکر باقلانی اور امام الحرمین اور امام رازی کے مذہب پر بقاء عینِ وجود کا نام ہے اور وجود سے زائد کسی صفت کا نام نہیں ہے،لہذا باقی رکھنا،یہ ایجاد ہوگا جو کہ وجودی ہے،لیکن ائمہ کشف وشہود کے مذہب پر،بقاء،ہر چیز کی امثال کے تجدد کا نام ہے،لہذا ابقا،اس معنی میں ہر چیز حتی کہ جواہر کی امثال کو ہر لمحہ،ایجاد،کرنے کا نام ہے،اس لئے جس طرح باری اور خالق جیسی صفات کا اﷲ تعالٰی کے بغیر کسی اور کے لئے اطلاق جائز نہیں اسی طرح قیوم کا اطلاق بھی غیر کے لیے جائز نہیں،بلکہ اس کا غیر اﷲ پر اطلاق علمائے کرام کے ہاں کفرہے،مجمع الانہر میں فرمایا کہ جو چیز اﷲ تعالٰی کی شایانِ شان نہ ہو یا جہالت،عجز اور نقص کی نسبت اس کی طرف کرنا،یا وہ صفات جو اﷲ تعالٰی کےلئے خاص ہیں ان کا مخلوق پر اطلاق کرناجیسے قدوس،قیوم،رحمٰن وغیرہا صفات ہیں،تویہ کفرہے،لہذا یہاں بڑی

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۳۷/ ۷۸ و ٧٩

[2] مجمع البحار  تحت لفظ ترك نولکشور لکھنؤ ١/١٤٠

[3] مجمع الانہر شرح ملتقی الابحر باب المرتد ثم ان الفاظ الکفر داراحیاء التراث العربی بیروت ١/٦٩٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن