30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور اولاد اس کی کا کیا ہے کہ یہ سب زید کے ساتھ کیا سلوك کریں ورنہ اولاد اور منکوحہ اس کی کے ساتھ مسلمان کیا تعلق رکھیں۔ بینواتوجروا۔
الجواب:
زید نے جو الفاظ کہے قسم نہ تھی اسکے بعد حج کو نہ جانے کے سبب احاطہ اسلام سے خارج نہ ہوا روپیہ کہ چندہ والوں نے دیا وہ ہبہ تھا کہ زید بعد قبضہ اس کا ٹکٹ لے کر گیا اگر واقعی زید کا اس وقت ارادہ حج کو جانے کا تھا اور بمبئی تك گیا اور کوئی عذر پیش آیا کہ نہ جاسکا مثلًا زید بہت ضعیف ہواور محتاج معین ہو اور اسے کوئی ایسا نہ ملا کہ اس سفر میں اس کی اعانت کرے، بمجبوری پلٹ آیا تو اس پر کچھ الزام نہیں چندہ کا روپیہ بہتر یہ ہے کہ واپس کردے ورنہ شرعًا اس پر واپسی لازم نہیں، ہاں اگر وہ دھوکا دے کر جھوٹ ارادہ ظاہر کرتا اور اس ذریعہ سے لوگوں سے روپیہ لے کر چلتا ہو ضرور شخص مجرم تھا مگر صورتِ سوال سے اس کا ہرگز یہ ارادہ نہیں عــــہ١،نہ کسی پر بدگمانی جائز بلاوجہ قطعی اور بلاثبوت شرعی دھوکا دینے اور جھوٹ ارادہ روپیہ ہضم کرلینے عــــہ۲ کرلیں گے وہ سخت مجرم ہوں گے اس پر توبہ فرض ہے، واﷲ تعالٰی اعلم۔
_____________________
عــــہ۱: مسودہ میں بیاض ہے۔ عــــہ۲: مسودہ میں بیاض ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع