دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

ہوش وحواس میں قسم کھائی کہ مجھ کو خداکا دیدار اور حضرت (صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم) کی شفاعت نصیب نہ ہو جو میں اپنے والد کی کمائی کا روپیہ یا جائداد موجودگی یا عدم موجودگی یا بعد وفات والد ماجد کے لوں جائداد میں یا ان کی کمائی میں، اب وہ شخص کسی طرح سے اپنے باپ کی جائداد یا کمائی کا روپیہ لے سکتا ہے یانہیں؟امید کہ جواب امورِ مذکورہ بالااز روئے کتب حنفیہ عنایت فرمائیں۔بینواتوجروا۔

الجواب:

وہ جو اس نے کہاشرعًا قسم نہیں بلکہ اپنے حق میں بددعا ہے، اس کے سبب مال پدر سے لے لینا ناجائز نہ ہوگیا، لے سکتا ہے، اور ایسے برے لفظ سے توبہ کرے۔ردالمحتارمیں ہے:

علیہ غضبہ لایکون یمینا ایضالانہ دعاء علی نفسہ ولا یستلزم وقوع المدعو بل ذٰلك متعلق باستجابۃ دعائہ لانہ غیر متعارف، فتح[1]، واﷲ تعالٰی اعلم۔

اگر کسی نے یوں کہا مجھ پر ا ﷲتعالٰی کا غضب ہوتو یہ بھی قسم نہ ہوگی، کیونکہ یہ اپنے لئے بددعا ہے اور اس کا وقوع لازم نہیں ہے اس لئے یہ وقوع اس کی دعا کے قبول ہونے پر موقوف ہے کیونکہ یہ غیر متعارف ہے، فتح۔ واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ٢١٣:              ٩ رمضان المبارک١٣٣٠ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید نے اپنے متعلقوں سے ناراض ہوکر قسم کھائی اگر میں حج کو نہ چلاجاؤں تو خداکرے میں کافر ہوجاؤں، اس پر لوگوں نے سمجھایا کہ ایسی قسم مت کھا، مگر زید نے مکررسہ کرر قسم کھاکر کہا اگر میں حج کو نہ چلا جاؤں کافر ہوجاؤں، لہذابستی والوں نے مبلغ صہ ؎ روپیہ چندہ کرکے دے دئے، چنانچہ زید وہ روپیہ لے کر اس بستی سے حج کے ارادہ سے ظاہرًا روانہ ہوگیا مگر دس روز کے بعد پھر اپنی بستی میں واپس آگیااور کہا میں بمبئی سے لوٹ آیا ہوں حج کو نہیں جاؤں گا، ایك روز زید مسجد میں نماز پڑھنے کو گیا وہاں بکر نے دعامانگی:یااﷲ پاک! تو ہر مسلمان کو حج نصیب کر۔ اس دعا کو سن کر زید نے بکر کو گالیاں دیں مجھ کو تو طعنہ دیتا ہے، درانحالیکہ زید اس وقت اندازًا مبلغ ڈھائی سوروپے کی چیزوں کا بذاتِ خود مالك ہے یعنی بیل بھینس اور ہل نیشکر کا مالك ہے تو ایسی حالت میں اس چندہ کا کیاحکم ہے جو کہ وہ ہضم کرچکا ہے اور اس کو شرع کون سے لفظ سے نامزد کرتی ہے اور مسلمان لوگ کیا برتاؤ کریں، اگر زید اس فعل مذکور سے احاطہ اسلام سے خارج ہوگیا تو دائرہ اسلام میں کس ترکیب سے داخل ہوسکتا ہے اور کس طرح گناہ سے بری ہوسکتا ہے اور کوئی مسلمان اس حالتِ موجودہ میں اس سے ارتباط ومیل جول رکھے تو ایسے مسلمان کے واسطے کیا حکم ہے اور منکوحہ اس کی


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الایمان داراحیاء التراث العربی بیروت ٣/٥٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن