دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

ہوگا یانہیں؟

الجواب:

اگر خلاف کرنے میں شرعًا خیر دیکھے تو خلاف کرے اور کفارہ دے ورنہ بلاوجہ شرعی قسم توڑناحرام ہے۔

قال اﷲ تعالٰی وَاحْفَظُوۡۤا اَیۡمٰنَکُمْ ؕ ١[1]۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا کہ اپنی قسموں کو پوراکرو۔(ت)

رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من حلف علی یمین فرأی غیرھا خیرامنھا فلیأت الذی ھو خیرولیکفر عن یمینہ٢[2]۔ رواہ احمد ومسلم والترمذی عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

جس نے کسی چیز کا حلف دیا اور اس کے خلاف سے بہتر محسوس کرے تو بہتر کو بجالائے اور قسم کا کفارہ دے۔ اس کو احمد، مسلم اور ترمذی نے حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔(ت)

یہی حال فیصلہ کا ہے اگر حلف کیا تھا کہ یوں فیصلہ کرے گا پھر حکمِ شرع اس کے خلاف پایا تو اس پر فرض ہے کہ خلاف ہی کرے اور کفارہ دے، اور اگر حکم شرع وہی تھا جس پر حلف کیا پھر اس کا خلاف کیا تو قسم توڑنے کا بھی گناہ ہواور ظلم وناحق فیصلہ کا گناہ سخت تر ہوا۔واﷲتعالٰی اعلم۔

مسئلہ٢١١:                                از سرونج مسئولہ عبدالرشید خاں صاحب                      ١٩جمادی الاوّل ١٣٣١ھ

ایك امیر نے اپنے ملازم کو خدمت کے صلہ میں زمین دی پھر کسی بات پر ملازم سے خفا ہوکر حالتِ غصہ میں قسم کھائی کہ میں تیری زمین ضبط کروں گا، اور یہ بھی حلف لیا کہ میں تیرے گھر کا کھانا بھی نہ کھاؤں گا۔ اب وہ امیر اگر حلف شکنی کرے تو کیا کفارہ لازم آئے گا یا نہیں؟

الجواب:

قسم کا کفارہ لازم ہوگا کہ دس مسکینوں کو دونوں وقت پیٹ بھر کر کھاناکھلائے یا دس مسکینوں کو جوڑے دے یا دس مسکینوں کوفی مسکین ایك صاع جو یا نصف صاع گیہوں یا اس کی قیمت دے، صاع سو روپیہ کے سیر سے ایك روپیہ پھراوپر ساڑھے تین سیر ہے، اور جس سے یہ نہ ہوسکے وہ تین روزے رکھے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ٢١٢:                               ازرائپورگول بازار ممالك متوسط مرسلہ مولوی محمد سلیم خاں کتب فروش          ٢جمادی الآخرہ ١٣٣٠ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص نے اپنی دوسری والدہ کے روبرو


 

 



[1] القرآن الکریم٥/٨٩

[2] صحیح مسلم کتاب الایمان قدیمی کتب خانہ کراچی ٢/٤٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن