30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وفصلہ فی الھندیۃ (جیسا کہ اس کےلئے حدیث میں ارشاد ہے اور ا سکی تفصیل ہندیہ میں ہے۔ت) مگر صورت مذکورہ میں وہ جرمانہ انجمن والوں نے اپنے لئے لینا نہ قرار دیا بلکہ کسی کارِخیر میں اس کا صرف کرنا بتایا ہے اور اس کے لینے میں انجمن کی طرف سے کوئی جبرواکراہ نہیں، صرف اتنا قاعدہ قرار دیا ہے کہ جو جرمانہ نہ دے انجمن سے خارج کیا جائے تو انجمن میں داخل رہنے کےلئے جو شخص یہ رقم ادا کرے گا بجبر و تعدی نہ ہوگا بلکہ اس کی اپنی رضا سے ہوگا کہ انجمن سے خارج ہونے میں اس کا کوئی ضرر نہ تھا اس نے باختیارِ خود یہ پسند کیا کہ یہ رقم اس سے لے کر کارِ خیر میں صرف ہو، لہذایہ قانون جرمانہ ناجائز ہ کی حد تك نہیں پہنچتا۔ رہا حلف وہ اگر عبارت حلف بے کم وکاست اسی قدر ہے اور اس سے قبل یا بعد زبانی کوئی لفظ ایسا نہ کہلوایا گیا کہ حلف کو ان چاروں سطرروں سے شرعًا متعلق کردے تو حلف صرف دو سطر سابق سے متعلق ہوکہ بعد کی دو سطریں حرف عطف سے خالی ہیں،
|
والجملۃ المستقلۃ لاتتعلق بالسابقۃ الابعاطف فبقیت خارجۃ عن الحلف لماعلم ان فصل الاجنبی یبطل عمل الحلف حتی لو قال واﷲ والرسول لافعلن کذا لم یکن یمینا لان قولہ والرسول لیس یمینا فکان فاصلا کما فی العٰلمگیریۃ وغیرہا فکان کقول القائل واﷲ لاشربن لاقومن لم یدخل تحت الحلف الاالشرب دون القیام بخلاف قولہ ولاقومن، ھذا ماظہرلی وارجو ان یکونا صوابا۔ |
اور یہ جملہ مستقلہ ہے اس کا پہلے عطف کے بغیر تعلق نہیں ہوسکتا، لہذا یہ قسم سے خارج ہے کیونکہ اجنبی جملہ کے فاصلہ سے قسم کا عمل ختم ہوجاتا ہے، حتی کہ اگر کوئی شخص یوں کہے اﷲ اور رسول کی قسم میں یہ کام ضرور کروں گا، تو قسم نہ ہوگی کیونکہ اﷲ کی قسم ہوتی ہے، تو درمیان میں رسول کا لفظ فاصل بن گیا،کیونکہ رسول کی قسم نہیں ہوتی، جیسا کہ عالمگیریہ وغیرہ میں بیان ہے، تو یہ یوں ہوا جیسے کوئی کہے خدا کی قسم میں ضرور نوش کروں گا ضرور کھڑا ہوں گا، تو یہ نوش کرنے کی قسم ہوگی کھڑے ہونے کی قسم نہ ہوگی، اس کے برخلاف اگر حرفِ عطف کے بعد، میں ضرور کھڑا ہوں گا، کہے، تو کھڑے ہونے کی بھی قسم ہوگی۔ یہ مجھے ظاہر ہوااور مجھے امید ہے کہ یہ درست ہوگا۔(ت) |
اس تقدیر پر پابندی جرمانہ ودیگر قواعد انجمن زیر حلف داخل ہی نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ٢١٠: از دولت پورضلع بلندشہر مرسلہ بشیر محمد خان صاحب ١٥شوال ١٣٢٩ھ
اگر چند بار کسی شخص نے حلف شرعی کسی امر کے واسطے کیا ہواور پھر اس کے خلاف کرے اور اس امر کافیصلہ کہ جس کے بابت اس نے حلفِ شرعی کئی مرتبہ کیا ہے تو وہ اس کا فیصلہ قابل مان لینے کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع