دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

عوض ایك پائی بطور جرمانہ کے انجمن کے اس عہدہ دار یا ممبر کے پاس داخل کرنا ہوگا جس کے سپرد انجمن اس خدمت کو کرے گی۔

(٢) ہر ممبر اور عہدہ دار پر لازم ہوگا کہ ایسی نماز کی اطلاع کہ جس کی قضاء بھی اس سے ادا نہ ہوئی ہو بلادریافت کے ہفتہ وار انجمن کو کردے۔

(٣) آمدنی جرمانہ کارجسٹر جدا ہوگا۔

(٤) یہ آمدنی کسی کارِ خیر میں صرف ہوگی۔

(٥) جرمانہ قضا نماز کی ادائیگی بحالتِ موجودگی بریلی ہفتہ وار ہوا کرے گی۔

(٦) اگر ممبر یا عہدہ دار ایسا جرمانہ قصدًا وقت معینہ پر ادا نہ کرے گا اور انجمن کی رائے میں اس کا یہ ارادہ مفسد انہ پایا جائے گا تو اس ممبر کا نام باجازت کورم جلسہ معمولی انجمن کیا جائے گا(تعداد ممبران کی ایك حد کا نام کورم ہے)

(٧) اگر کوئی قصدًا حلف دروغی کا مرتکب ہوگا وہ انجمن سے خارج کیا جائے گا۔

(٨) کوئی مسلمان ممبر بلاحلف اٹھائے اس انجمن کا ممبر نہ بنایاجائے گا۔

عبارت حلف

(١) میں حلف کرتا ہوں کہ پانچ وقت کی نماز کی ادائیگی میں کوشش کروں گا۔

(٢) اور اگر سہوًا یا اتفاقًا یا عمدًا قضا ہوجائے گی تو اس کو دوسرے وقت ادا کروں گا۔

(٣) اگر قضا بھی ادا نہ کرسکوں گا تو یکم نومبر ١٩٠٤ء سے جوقواعد متعلق پابندی نماز انجمن ہذا سے تیار ہوئے ہیں ان کی پابندی بدل وجان کروں گا۔ واضح رہے کہ حلف اٹھانے سے قبل اور بعد بھی یہ بات سمجھادی گئی تھی کہ حلف بالا کی سطر اول اورد وم کا اثر تم لوگوں پر تمام عمر رہے گا اور سطر سوم وچہارم کا اثر فقط اسی زمانے تك رہے گا جب تك کہ تم اس انجمن کے ممبر ہو۔ بینواتوجروا۔

الجواب:

جرمانہ کے ساتھ تعزیر کہ مجرم کا کچھ مال خطا کے عوض لے لیا جائے منسوخ ہے اور منسوخ پر عمل جائز نہیں کما حققہ الامام الطحاوی رحمہ اﷲ تعالٰی والمسألۃ فی الدرالمختار وغیرہ وقد بیناھا علی ھامش ردالمحتار (جیسا کہ اس کی تحقیق امام طحاوی رحمہ اﷲ تعالٰی نے فرمائی، اور یہ مسئلہ درمختار وغیرہ میں ہے____________اور ہم نے اس کو ردالمحتار کے حاشیہ میں بیان کیا ہے۔ت)اور ناجائز بات پر عمل کرنا جس حلف سے لازم آتا ہو اس کو توڑنا واجب ہے کما ارشد الیہ الحدیث


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن